تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے،میاں زاہدحسین

حکومت کی آمدن اوراخراجات کا فرق بہت بڑھ گیا ہے، وباء کے دوران بے روزگاروں کی تعداد میں دوکروڑ کااضافہ ہوا،چیئرمین نیشنل بزنس گروپ

پیر 24 جنوری 2022 22:02

تجارتی خسارہ تشویشناک حد تک بڑھ رہا ہے،میاں زاہدحسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ گرتی ہوئی معیشت، بڑھتی بے روزگاری اوربڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے ساتھ اب حکومت کی آمدن اوراخراجات کا فرق بھی تشویشناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔

جولائی سے دسمبرتک کا بجٹ خسارہ 1.8 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔ عوام روٹی کوترس رہے ہیں مگرحکومت شرح نموکو 5.37 فیصد تک پہنچانے کا دعویٰ کررہی ہے جوخوش فہمی سے زیادہ کچھ نہیں۔ اگرمعیشت ترقی کررہی ہوتی تو وباء کے دوران بے روزگاروں کی تعداد میں دوکروڑافراد کا اضافہ نہ ہوا ہوتا۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کے پہلے چھ ماہ کے دوران ترسیلات اوربرآمدات میں اضافہ کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ نوارب ڈالررہا ہے جس کی وجہ درآمدات کا نہ رکنے والا سلسلہ ہے جوانتہائی تشویشناک ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق بارہ ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے چار فیصد تک ہوگا تاہم غیرسرکاری اقتصادی ماہرین کے مطابق یہ چار فیصد سے بڑھ جائے گا۔ امسال چھ ماہ میں چھتیس ارب ڈالر سے زیادہ کی درآمدات کی گئی ہیں جوگزشتہ سال 23 ارب ڈالر تھیں۔ بچت کے بلند بانگ دعووں کے باوجود غیرترقیاتی اخراجات تین سال سے مسلسل بڑھ رہے ہیں مگرسابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی اپنی آمدنی بڑھانے کے لئے موجودہ ٹیکس گزاروں اورعوام کونچوڑرہی ہے جبکہ ڈائریکٹ ٹیکس کوترجیح نہیں دی جا رہی ہے۔

موجودہ ٹیکس گزاروں اورعوام پربوجھ بڑھانے کی بھی ایک حد ہے جوگزرچکی ہے اوراب حکومت کوبراہ راست ٹیکس کا راستہ اپنانا ہوگا ورنہ قرضوں پرانحصاربڑھانا ہوگا۔میاں زاہد حسین نے مذیدکہا ہے کہ ملک میں اس وقت تیس لاکھ انتہائی امیراورایک کروڑکے لگ بھگ افراد ایسے ہیں جو ٹیکس ادا کرسکتے ہیں مگران سے ٹیکس مانگا نہیں جا رہا ہیاوروہ خود ادا کرنا نہیں چاہتے۔ حکومت کے پا س ان افراد کا ڈیٹا موجود ہے توکاروائی میں تاخیرکیوں کی جا رہی ہے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس