سونے کی فی تولہ قیمت میں350روپے اضافہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالرزکا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1838 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت350روپے اضافہ سے 1لاکھ26ہزار350اوردس گرام سونے کی قیمت300روپے اضافہ سے 1لاکھ8ہزار325 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1470روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

Your Thoughts and Comments