اسٹیٹ بینک اور ملتان چیمبر کے زیرِ اہتمام ملتان میں دو روزہ ایس ایم ای میلہ

بدھ 26 جنوری 2022 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) بینک دولت پاکستان نے ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے 24 اور 25 جنوری 2022 کو دو روزہ ایس ایم ای میلے کا انعقاد کیا۔ تقریب میں چیمبرز آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے ارکان، تاجر انجمنوں کے عہدیداروں اور خواتین کاروباریوں نے شرکت کی جن کا تعلق ملتان، خانیوال، وہاڑی ، ڈی جی خان کے ایس ایم ایز کلسٹرز سے تھا جبکہ ایس بی پی بی ایس سی اور بینکوں کے حکام بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے میلے کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے 'کامیاب جوان پروگرام' کی پیشرفت پر روشنی ڈالی جو خاص طور پر نوجوان کاروباری افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے نچلی سطح پر قرض تک رسائی بڑھانے میں گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی ذاتی دلچسپی کی تعریف کی جس کی بناپر چھوٹے کاروباری اداروں، خواتین کاروباریوں، اور اپنا گھر بنانے کا خواب دیکھنے والے افراد کو قرضے کی نئی اسکیموں سے فائدہ ہوا جیسے کہ ایس ایم ای آسان فنانس (صاف)، میرا پاکستان میرا گھر اور کاروباری خواتین کے لیے اسٹیٹ بینک کی ری فنانس اسکیم۔

(جاری ہے)

محمد اشرف خان، منیجنگ ڈائریکٹر ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن نے تقریب کا افتتاح کیا اور اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ اسٹیٹ بینک اپنی قرضہ کریڈٹ اسکیموں کے بارے میں آگاہی پھیلانے اور ان اسکیموں کا استعمال بڑھانے کے لیے ملک بھر کی صنعتوں اور چیمبرز کے ساتھ اشتراک میں اضافے کی تمام تر کوششیں کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ایس بی پی بی ایس سی انڈسٹری چیمبرز اور خواتین تنظیموں کے ساتھ شراکت سے ایک نئے طریقہ کار کے تحت کام کر رہا ہے جس میں ممکنہ کاروباروں اور ان کے ملازمین کو شناخت کیا جائے گا تاکہ وہ ایس ایم ای اور ہاسنگ کے لیے رعایتی اسکیموں کے تحت قرضوں کے لیے بینکوں کو درخواست دے سکیں۔

ایس ایم ای میلے کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بینکوں اور کاروباری برادری کو یکجا کرے گا، جس سے مائکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو رعایتی ری فنانس اسکیموں کے بارے میں اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے متعلقہ حکام سے رہنمائی لینے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے ان ایس ایم ای اداروں کو اسٹیٹ بینک کی 'صاف' اسکیم کے تحت درخواست دینے کی ترغیب دی جن کے کاروباری امکانات مستحکم ہیں لیکن ان کے پاس پیش کرنے کے لیے ضمانت یارہن نہیں ہے۔

اس موقع پر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ محمد حسین نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور ایس بی پی بی ایس سی کے منیجنگ ڈائریکٹر دونوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک کی رعایتی فنانسنگ اسکیموں کے حوالے سے ملتان اور گردونواح کی کاروباری برادری میں آگاہی کے فروغ کی غرض سے تمام علاقائی چیمبرز مکمل تعاون کریں گے۔

میلے کے پہلے روز شرکا کو 'صاف' اور وزیراعظم کی 'کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیور اسکیم' کی اہم خصوصیات سے آگاہ کیا گیا۔ 'صاف' اسکیم کے تحت 10 ملین روپے تک رہن سے پاک فنانسنگ آٹھ بینکوں سے لی جا سکتی ہے۔ اسی طرح 'کامیاب جوان اسکیم' کے تحت عام صارف کے لیے 3 فیصد سے 5 فیصد تک شرح سود پر 25 ملین روپے تک رعایتی قرضوں کی سہولت دستیاب ہے۔ میلے کے دوسرے روز شرکا کو اسٹیٹ بینک کی فنانسنگ اسکیم برائے قابلِ تجدید توانائی اور میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کی اہم خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا۔

اس میلے میں 600 سے زائد کاروباری اداروں اور فرموں نے شرکت کی، اور اسٹیٹ بینک کی فنانسنگ اسکیموں اور قرضہ مصنوعات کی معلومات کے حصول کے لیے بینکوں کے اسٹالوں سے رجوع کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 264 شرکا نے رعایتی قرضہ اسکیموں میں اظہارِ دلچسپی کے لیے مختلف بینکوں کے اسٹالوں پر اپنا اندراج کرایا، جن میں 105 ایس ایم ایز اور کاروباری کرنے والی خواتین شامل تھیں، جنہوں نے اسی موقع پر ایس بی پی کی مختلف اسکیموں اور 'کامیاب جوان پروگرام' کے تحت قرضے کی درخواستیں دیں۔ تقریب کے دوران ایس بی پی بی ایس سی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے 'صاف' اسکیم کے تحت حبیب بینک، بینک آف پنجاب اور بینک الفلاح کے قرض خواہوں میں چیک بھی تقسیم کیے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ