روس یوکرین جنگ کے جنوبی ایشیا پر منفی معاشی اثرات مرتب ہوں گے، افتخار علی ملک

پیر 2 مئی 2022 14:40

روس یوکرین جنگ کے جنوبی ایشیا پر منفی معاشی اثرات مرتب ہوں گے، افتخار علی ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2022ء) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ جاری رہی تو جنوبی ایشیائی ممالک پر اس کے منفی معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی لاہور چیمبر مومن علی ملک کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کساد بازاری اور بدترین معاشی بحران سے گزرنے کے بعد ابھی ٹھیک ہونا شروع ہوئی تھی کہ روس یوکرین جنگ نے اسے متاثر کرنا شروع کردیا ہے، عالمی معیشت کے لیے 2022 کا آوٹ لک منفی نظر آرہا ہے اور جنوبی ایشیا بھی اس سے متاثر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین تیل، گیس اور دیگر اجناس کی عالمی سپلائی میں نمایاں حصہ دار ہیں اس لئے جنگ سے ان اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جنوبی ایشیا پر اس کے براہ راست اثرات اشیاکی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی صورت میں پڑیں گے کیونکہ یہ خطہ اجناس کا درآمد کنندہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس جنگ سے قبل ہی جنوبی ایشیائی ممالک میں مہنگائی عالمی منڈیوں کے مقابلہ میں زیادہ تھی اور اب اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے یہ فرق مزید وسیع ہو گا اور پیداواری لاگت میں اضافہ خطے میں سستی مزدوری اور توانائی کی مسابقت کو ختم کردے گا، جنوبی ایشیا میں توانائی کی پیداوار کے لیے فوسل فیول پر انحصار دیگر ایشیائی علاقوں کے مقابلے میں پہلے ہی زیادہ ہے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ اس کا براہ راست اثر فوری طور پر افراط زر کی صورت میں گا جب کہ بالواسطہ اثر کے نتیجے میں اقتصادی ترقی سست ہوگی اور دوسرے مرحلے میں معیشت جمود کا شکار ہوگی، جنوبی ایشیا پر اس جنگ کے معاشی اثرات کورونا کے مجموعی معاشی اثرات سے بھی زیادہ منفی ہوسکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد