پی ٹی آئی کے دور حکومت میں معیشت کا برا حال رہا،لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے ، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

جمعرات 5 مئی 2022 15:50

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں معیشت کا برا حال رہا،لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے ، مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2022ء) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں معیشت کا برا حال رہا،لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے اور مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے آئ ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں پیٹرول کی قیمت 245 جبکہ ڈیزل کی قیمت 290 تک بڑھانے پر اتفاق کیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر رواں ماہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ایک سو دو ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ملک کے سب سے زیادہ قرضے لئے اس کے باوجود گردشی قرضوں میں اضافے سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور ساڑھے سات ہزار میگاواٹ کے منصوبے بند کردیئے گئے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دوستوں کو نوازنے کے لئے رئیل اسٹیٹ اور انڈسٹری میں ایمنسٹی دی ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں معیشت ترقی کررہی تھی لیکن عمران خان معیشت میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء ضروریہ کو ہم نے غریب عوام کے لئے سستا کیا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس71 ہزار40پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..