بونیر کی سٹون انڈسٹری چینی سرمایہ کاروں کو راغب کر سکتی ہے،رپورٹ

خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے سرمایہ کاروں سے پلاٹوں کے حصول کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کرنا شروع

منگل 17 مئی 2022 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بونیر کی سٹون انڈسٹری چینی سرمایہ کاروں کو راغب کر سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق جہاں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے دونوں ممالک کے درمیان صنعتی سرمایہ کاری کے لیے نئے افق کھولے ہیں، وہیں خیبر پختونخوا کے ماربل اور گرینائٹ سیکٹر میں چینی اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، مقامی اور غیر مقامی سرمایہ کاروں کیلئے ایسا ہی ایک موقع بونیر ماربل سٹی (بی ایم سی) ہے۔

خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ضلع بونیر کے علاقے بامپوکھہ میں بی ایم سی تعمیر کر رہی ہے جو تقریباً 126.4 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے،خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی نے سرمایہ کاروں سے پلاٹوں کے حصول کیلئے آن لائن درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

بی ایم سی بونیر کا پہلا اقتصادی ادارہ ہے، ضلع کے قدرتی وسائل، خاص طور پر سٹون انڈسٹری قدر میں اضافہ کریگا، یہ زون پائیدار صنعتی انقلاب کیلئے مربوط انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ کاروبار دوست ماحول فراہم کرکے نئے کاروبار کو راغب کریگا۔

بی ایم سی بین الاقوامی معیارات کے مطابق ماربل کی پروسیسنگ میں جدت لائیگی،زون میں سوات ایکسپریس وے (M-16) کے ذریعے آسان رسائی پوائنٹس ہیں، جو M-1 سے کرنل شیر خان انٹرچینج (M-1) میں شامل ہوتے ہیں،بی ایم سی کے پاس رسائی کے دوسرے متبادل مقامات بھی ہیں،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بونیر میں سنگ مرمر کی سالانہ پیداوار 2.6 ملین ٹن، ڈولومائٹ 18684 ٹن، فیلڈ اسپر 5157 ٹن ہے جبکہ ضلع میں گرینائٹ، چونا پتھر اور بیریم بھی پائے جاتے ہیں،چینی انجینئرز اور کارکن پہلے ہی بونیر کی ماربل کی مختلف کانوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، کنگرگلائی گاؤں کے رہائشی اسلام جان نے گوادر پرو کو بتایا کہ بونیر چینیوں کے لیے ایک پرکشش سرمایہ کاری کا مقام ہو سکتا ہے جو ماربل کی صنعت میں جدید تکنیکی متعارف کروا سکتے ہیں۔

چینی اپنے ساتھ ماربل کی جدید طرز کی پالش، فرش، چھت اور دیواروں کو پر کشش بنا سکتے ہیں،کے پی کے کان کنی کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت ہے اور حکومت مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مواقع تلاش کرنے کے لیے حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کر رہی ہے۔ اسلام جان کے مطابق غیر ملکی کمپنیاں بھی ضلع میں ایک مشینی کان کنی قائم کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ راستے پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کو پتھر کے شعبے میں بھی نوکریاں ملیں گی۔کئی چینی سرمایہ کاروں نے کے پی کے اپنے حالیہ دوروں کے دوران، لوہے اور تانبے کی کان کنی میں سرمایہ کاری کرنے اور معدنی پروسیسنگ یونٹس کے قیام اور موجودہ لیز ہولڈرز کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر