محکمہ خوراک سندھ نے گندم کی 590,890.5 بوریاں برآمد کر لی

خیرپور سے 101,220 تھیلے، گھوٹکی 69,770 ، سکھر 75,650 بوریاں برآمد

جمعرات 19 مئی 2022 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے صوبے بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشن شروع کرتے ہوئے اب تک گندم کی 590,890.5 بوریاں برآمد کر لی ہیں۔وزیراعلی سندھ کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانچ ڈویژنوں کے مختلف اضلاع سے گندم کے 590,890.5 تھیلے برآمد کیے گئے اور ہر ایک تھیلا 100 کلوگرام کا ہے۔

ذخیرہ اندوزوں سے برآمد یا ضبط شدہ گندم کی تفصیلات کے مطابق خیرپور سے 101,220 تھیلے، گھوٹکی 69,770 ، سکھر 75,650 اس طرح تین اضلاع سے برآمد شدہ تھیلوں کی مجموعی تعداد 246,640 ہے۔ نوشہروفیروز میں سے 28,000 تھیلے، سانگھڑ 3,900 ، شہید بینظیر آباد 14,980 ، اس طرح ڈویژن سے برآمد ہونے والے مجموعی تھیلوں کی تعداد 46,880 بنتی ہے۔

(جاری ہے)

جیکب آباد 27,400 تھیلے، کشمور 50,000 ، شکارپور 22,065 ، قمبر-شہداد کوٹ 97,000 اور لاڑکانہ 31,600 ، اس طرح مجموعی تعداد 228,065 بنتی ہے۔

دادو میں سے 1000 تھیلے، جامشورو 17،000 ، حیدرآباد 30،000 ، مٹیاری 3،700 ، ٹنڈو الہ یار 600 ، بدین 10،922 اور ٹھٹھہ/سجاول 1،138.50 تھیلے برآمد کیے گئے۔ برآمد شدہ تھیلوں کی مجموعی تعداد 68,305.50 بنتی ہے۔میرپورخاص ڈویژن میں سے 1000 تھیلے برآمد کیے گئے۔سیکرٹری خوراک راجہ خرم شہزاد نے ذاتی طور پر ہر ضلع میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی نگرانی کی۔وزیر خوراک مکیش چاولہ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں / تاجروں کو ضبط شدہ گندم کے لیے 5500 روپے فی 100 کلو تھیلے کا سرکاری ریٹ دیا جائے گا۔یہ آپریشن پورے سندھ میں جاری رہے گا تاکہ صوبے میں آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھا جاسکے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی