ملازمین کی مصروفیت اور ملازمین کی فلاح و بہبود کو حاصل ہے، پی بی سی-ای بی ایم ورکشاپ

جمعرات 19 مئی 2022 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) پاکستان بزنس کونسل کے سنٹر آف ایکسیلنس ان ریسپانسبل بزنس (CERB) نے انگلش بسکٹ مینوفیکچررز(EBM) کے تعاون سے اپنے جاری پروجیکٹ ط ایس ڈی جی لیڈنرشپ پروگرام ط کے جزوکے طور پر دفاتر میں پر ملازمین کی فلاح و بہبود پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ ورکشاپ میںملازمین کی فلاح و بہبود کے ایک اہم حصّے کے طور پر جذباتی بہبود کی بڑھتی ہوئی مطابقت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اس ورکشاپ کے ذریعے اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ادارے اپنے ملازمین کو ایسی سہولیات فراہم کرکے SDG 3 ط اچھی صحت اور بہبود کا عہد کر سکتے ہیں جو جسمانی اور ذہنی صحت دونوں پر توجہ مرکوز کرسکتی ہے۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر ذیلف منیر نے کہا کہ’’دفتر کا صحت بخش ماحول ثمر آور اثرات مرتب کر سکتاہے۔

(جاری ہے)

ایسے ماحول میں، ملازمین حقیقی طور پر کمپنی کے ساتھ ترقی کرتے ہیں اورخوشحال ہوتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ملازمین کی فلاح و بہبود کے علاوہ بھی ای بی ایم اپنے اسٹیک ہولڈرز اور بڑے پیمانے پرکمیونٹی کی بہبود میں اضافہ کی غرض سے اقدامات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘اس ورکشاپ کے انعقاد میں برٹش ایشین ٹرسٹ نے بھی تعاون کیا تھاجس میں کارپوریٹ سیکٹر میں ملازمین کی فلاح و بہبود کے طریقہ کار میں معاونت کرنے والے ماہرین شامل تھے۔

تسکین(Taskeen)، سایہ ہیلتھ ( Saaya Health)اور سائناپس (Synapse) کے ماہرین نے بھی متنوع ٹیموں کی اعانت میں لائن منیجرز کی جانب سے انفرادی سطح پر انجام دئیے جانے والے معاون کردار کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور ذہنی طبی امداد کی اہمیت پر معلومات فراہم کیں۔اس موقع پر برٹش ایشین ٹرسٹ کی ثنا احمد نے زور دے کر کہا کہ سوشل میڈیا اورٹیکنالوجی کی آمد کے ساتھ کام اور زندگی کا توازن بدل رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب یہ سمجھنا ضروری ہے کہ تناؤ کب مثبت محرک ہو سکتا ہے اور کب پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ملازمین کی مصروفیت ملازمین کی صحت کے انتظام میں کلید بن گئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات