انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں سی ایف او کانفرنس 2022 کا انعقاد

جمعرات 19 مئی 2022 22:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کی پروفیشنل اکاؤنٹنٹس ان بزنس (پی اے آئی بی) کمیٹی کے زیر اہتمام لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں’چیف ویلیو آفیسر کے کردار کو سراہے جانے‘ کے موضوع پرسی ایف او کانفرنس 2022 منعقد ہوئی۔آئی سی اے پی کی کونسل کے رکن اور پی اے آئی بی سی کے چیئرمین سمیع اللہ صدیقی، ایف سی اے نے اپنے خطاب میں تمام اہم مقررین، معززین، اسپانسرز اور مہمانوں کااستقبال کیا۔

اٴْنھو ں نے اٴْن تمام اسپانسرز کا بھی شکریہ ادا کیاجنھوں نے’چیف ویلیو آفیسر کے کردار کو سراہے جانے‘ جیسے اہم ترین موضوع پر سی ایف او کانفرنس 2022 کے انعقاد کی حمایت کی۔آئی سی اے پی کے صدر اشفاق یوسف تولہ نے بھی مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور انتظامی کمیٹی، کونسل ارکان، اسپانسرز اور شرکاء کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ یہ کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے کیو نکہ یہ شرکاء کو محض ایک دن میں500برسوں کا تجربہ فراہم کر رہی ہے۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ کووڈ19-کے وبائی امراض کے بعد ایک نہایت تیز تیکنکی ترقی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے اور جس کی وجہ سے دنیا بھی بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔اشفاق تولہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ معیشت استحکام کا اہم ترین ستون ہے، اور اس کی قدر کا تعین کرنے کے لیے، اپ ڈیٹ رہنے اور بروقت اور مناسب فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ انٹیلی جنس (Intelligence) کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، پال پاپادیمیتریو نے اپنے کلیدی خطاب میں دنیا کے مالی اور اقتصادی منظرنامے پر توجہ دینے پر زور دیا۔

اٴْنھوں نے کہا کہ پاکستان میںان تیز رفتار حرکیات سے فائدہ اٹھانے کی بڑی صلاحیت موجود ہے کیونکہ پاکستان کے بہت سے دیہی علاقے شہروںمیں تبدیل ہو رہے ہیں۔ مہنگائی میں اضافے کے باوجود، پاکستان ایک اعلیٰ صلاحیت رکھنے والا ملک ہے اور اس طرح آؤٹ سورسنگ کے ذرائع تلاش کرنے والی کمپنیوں کے لیے ایک نادر موقع ہے۔چیف فنانشل آفیسرز کو اعلیٰ و ارفع صلاحیتوں کے حامل راہنما بننے کی ضرورت ہے جو زیادہ سے زیادہ معیاری پیداوار حاصل کرنے کے لیے دوسروں کو بھی بااختیار بنائیں۔

اُنھوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ایک بہترین ذریعہ ہے اور ہمیشہ قدرومنزلت میں اضافہ کا سبب بنتی ہے ، اس حقیقت سے قطع نظر کہ مذکورہ ادارہ ایک امیر ملک میں واقع ہے یا غریب ملک میں۔انھوں نے انسانی اثاثوں کی اہمیت پربھی زور دیا جو ہمارے پاس نوجوانوں کی صورت میں موجودہے۔تقریباً ڈھائی ارب لوگ متوسط طبقے میں شامل ہو رہے ہیں اور تقریباً ایک ارب خواتین نئی ابھرتی ہوئی افرادی قوت ہیں۔

کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (KSBL) کے ا ڈاکٹر احمدجنید،سی ایف او نے سروے 2022 کے نتائج پیش کیے جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد سی ایف اوز، فنانس ڈائریکٹرزاور مختلف صنعتوں کے فنانشل کنٹرولرز کی اجتماعی بصیرت شامل تھی۔ اس سے کاروباری اداروں کو پاکستان میں معاشی توقعات، سرمائے کی دستیابی، تیکنکی نقطہ نظر، افرادی قوت کی ضروریات اور دیگر خدشات سے باخبر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔

استحکام آج کل ایک سلگتا ہوا موضوع ہے اور اس حوالے سے اب ،بالخصوص پاکستان میں، کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔لہٰذا، اس سروے کے انعقاد کی وجہ فنانس پروفشنلز کے درمیان رابطے کے فقدان کو کم کرنا ہے۔کانفرنس میںاہم موضوعات پر مختلف سیشنز منعقد ہوئے اور پاکستان کے ممتاز انٹریپرینیورزاور کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے ارکان نے شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..