پاکستان چائنا آن لائن ٹیکنالوجی گیٹ وے کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا، وانگ زی ہئی

جمعہ 20 مئی 2022 13:23

پاکستان چائنا  آن لائن   ٹیکنالوجی گیٹ وے کا قیام  جلد عمل میں لایا جائے گا،  وانگ زی ہئی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی)کے صدر وانگ زی ہئی نے کہا ہے کہ پاکستان چائنا نالج پورٹل کی کامیابی کے بعد پاکستان چائنا آن لائن ٹیکنالوجی گیٹ وے کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے پی سی جے سی سی آئی میں ایک تھنک ٹینک سیشن کے دوران کہی۔

چینی ویب سائٹ چائنا اکنامک نیٹ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کے لیے تکنیکی ترقی پی سی جے سی سی آئی کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چائنا نالج پورٹل کی کامیاب لانچنگ کے بعد ہم ایک آن لائن منصوبے پاکستان چائنا ٹیکنالوجی گیٹ وے کے قیام کے خواہاں ہیں ، یہ منصوبہ چین کے تعاون سے شروع کیا جائے گا جس کا بنیادی مقصد چین سے اضافی ٹیکنالوجی کی منتقلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چین کے تعاون سے پاکستان میں تکنیکی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کا وعدہ کیا۔اس موقع پر پی سی جے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر احسان چوہدری نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں چین سے مناسب ٹیکنالوجی کا حصول اور توانائی کے متبادل ذرائع جیسے سولر، نینو ٹیکنالوجی، ونڈ پاور اور ریور پاور پلانٹس کو چلانا ترجیحات میں شامل ہے۔

پی سی جے سی سی آئی نے نائب صڈر سرفراز بٹ نے کہا کہ چیمبر جدید ترین چائنیز انفارمیشن اینڈ میٹریل سنٹر قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جسے دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں سینٹر کی تشکیل اور دوسرے مرحلے میں چین سے پاکستان میں پیداواری سہولت کی منتقلی شامل ہے۔چیمبر کے سیکرٹڑی جنرل صلاح الدین حنیف نے بتایا کہ پاکستان چائنا ٹیکنالوجی گیٹ کے زریعے آن لائن تکنیکی کوسز بھی شروع کیے جائیں گے ۔ان کورسز کے تحت الیکٹرانک اور آٹوموٹیو ایڈوانسمنٹ، انشورنس، زراعت، ٹیکسٹائل، جوتے کی تیاری، کیمیکل، بیٹری ری سائیکلنگ پلانٹ اور رئیل سٹیٹ ایڈوائزری جیسے مختلف شعبوں سے متعلق عصری علم اور معلومات فراہم کی جائیں گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ