ڈالر کی پرواز روکنے کے لیے ملک میں سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے‘محمد ندیم قریشی

جب تک تمام جماعتیں مل بیٹھ کر معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے گئیں تب تک ڈالر کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے

پیر 23 مئی 2022 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی نے کہاکہ ڈالر کو کنٹرول کرنے کے لئے ملک میںسیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے۔موجودہ سیاسی صورتحال معاشی معاملات کو مزید خراب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک تمام جماعتیں مل بیٹھ کر معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات نہیں اٹھائے گئیں تب تک ڈالر کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے۔

موجودہ صورتحال میں میثاق معیشت پر غور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔معاشی پالیسیوں میں تسلسل کے فقدان نے بھی معاشی مشکلات کو فروغ دینے میںاہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نہ صرف مقامی سرمایہ کاروں و تاجروںکو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے بلکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد ند یم قریشی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مسلسل بے لگام اضافے کی وجہ سے معیشت کو تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، روپے کی قدر مستحکم کرنے کے لیے حکومت، سٹیٹ بینک کو فوری طور پر کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روپے کی قدر میں بے حد کمی تشویشناک ہے، پچھلے صرف ایک ماہ میں روپے کی قدر میں تقریبا چھ فیصد کمی ہوئی جس کی بڑی وجوہات میں سیاسی غیر یقینی صورتحال، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ہے جو رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں 39ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستانی صنعت خام مال، پرزہ جات اور مشینری کی درآمد پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے، اس لیے روپے کی قدر میں کمی کے نتیجے میں پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے غیرضروری اور پرتعیش اشیا ء کی درآمدات کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک، بالخصوص چین کے ساتھ مقامی کرنسی میں تجارت سے ڈالر پر انحصار اور تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بھی نمایاں طور پر کم ہوجائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک