محکمہ پراسیکیوشن کو لوگوں کی آگاہی کیلئے مسلسل تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے‘صدر فیصل آباد چیمبر

فیصل آباد چیمبر عوام ،بالخصوص بزنس کمیونٹی کو محکمہ پراسیکیوشن بارے آگاہی دینے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیگا

منگل 24 مئی 2022 16:56

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری عوام اور بالخصوص بزنس کمیونٹی کو محکمہ پراسیکیوشن بارے آگاہی دینے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے گا۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر کے صدر عاطف منیر شیخ نے محکمہ پراسیکیوشن کی ایک ٹیم سے ملاقات کے دوران بتائی۔ اس ٹیم کی قیادت ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر مظفر علی رانجھا کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر سینئر نائب صدر عمران محمود شیخ کے علاوہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ذیشان الرسول، ایم ریاض سنپال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوٹر چوہدری عدنان اکبر، قیصر منظور اور فہیم احمد بھی موجود تھے۔

عاطف منیر شیخ نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے پراسیکیوشن کا محکمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ذریعے عوام وکلاء کو فیس ادا کئے بغیر اپنے قانونی حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں۔ تاہم آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ابھی تک اس سہولت سے پورا فائدہ نہیں اٹھا رہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کو لوگوں کی آگاہی کیلئے مسلسل تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے جبکہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری بھی اس سلسلہ میں تعاون کرنے کو تیار ہے۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر مظفر علی رانجھا نے اس محکمہ کی اہمیت بارے بتایا اور کہا کہ یہ عدلیہ او رپولیس کی معاونت کے ساتھ ساتھ عوام کے قانونی حقوق کا بھی دفاع کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی اہمیت کے پیش نظر اسے خود مختار ادارہ قرار دے دیا گیا ہے جو پولیس کی غلط ایف آئی آر کو درستگی یا مزید تفتیش کیلئے واپس بھیج سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے محکمہ کے پاس افرادی قوت کی کمی تھی تاہم اب 35ایڈیشنل سیشن ججوں کی معاونت کیلئے اتنے ہی پبلک پراسیکیوٹرز میسر ہیں۔

اسی طرح اینٹی کرپشن اور ڈرگ کورٹس میں بھی پراسیکیوٹر تعینات ہیں۔ انہوں نے صدرعاطف منیر شیخ کو اپنے دفتر کے دورے کی دعوت دی تاکہ انہیں اس محکمہ کے بنیادی مقاصد، انتظامی ڈھانچہ اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے محکمہ کے بارے میں لوگوں میں بھر پور عوامی سطح پر آگاہی پیدا نہیں کر سکے تاہم اب وہ فیصل آباد چیمبر کے ساتھ مل کر کوشش کریں گے تاکہ لوگ اس محکمہ سے پوری طرح فیض یاب ہو سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا محکمہ فوجداری کیسوں میں غلط دفعات کو ختم یا تبدیل بھی کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ پراسیکیوشن براہ راست عدلیہ اور پولیس سے منسلک ہے جس کے ذریعے تمام متعلقہ معلومات آن لائن حاصل کی جا سکتی ہیں۔ آخر میں صدر عاطف منیر شیخ نے مظفر علی رانجھا کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی خصوصی شیلڈ پیش کی اور انھیں یقین دلایا کہ وہ بہت جلد اپنی ٹیم کے ہمراہ محکمہ پراسیکیوشن کا وزٹ کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات