پاکستان کسٹمز (ایف بی آر) نے تمام ہوائی اڈوں پر نگرانی مزید بڑھا دی

منگل 24 مئی 2022 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) پاکستان کسٹمز (ایف بی آر ) نے پاکستان بھر کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ان اشیاء کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے نگرانی مزید سخت کردی ہے جن کی درآمد پر حال ہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے مورخہ 19مئی کو ایس آر او نمبر 598(1)/2022 کے تحت درآمدی پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کے ذریعے پابندی عائد کی گئی ہے۔

بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر اس کڑی نگرانی کے سبب پہلے ہی ایسی بہت سی وہ اشیاء ضبط کی جا چکی ہیں جنہیں مسافروں کے سامان کی آڑ میں لایا جارہا تھا۔23 مئی کو کراچی میں اسکیننگ اور چیکنگ کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تجارتی مقدار میں ممنوعہ اشیاء جیسا کہ کھانے کی اشیاء، پھل، سینیٹری کا سامان، استعمال شدہ موبائل فون اور برانڈڈ جوتے برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

مذکورہ اشیاء کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے سیکشن 168 کے تحت ایس آر او 598(1)2022مورخہ 19۔5۔22(امپورٹ پالیسی آرڈر2022) اور سیکشن 16 اور 139 آف کسٹمز ایکٹ 1969 کی خلاف ورزی پر ضبط کیا گیا ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر نافذ نگرانی کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایف بی آر کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے تاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے عائد نئی پابندی کے تحت ممنوعہ اشیاء سمیت تمام اقسام کی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

تاہم، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ذاتی استعمال کے لیے غیر تجارتی/کم مقدار میں سامان لانے والے مسافروں کوپریشان نہ کیا جائے اور قانونی دفعات کے مطابق تمام ہوائی اڈوں پر ایسے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی