آئندہ مالی سال کا بجٹ شاید تاریخ کا مشکل ترین بجٹ ہوگا ‘ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن

معاشی پالیسی کا واضح اعلان نہ ہونے کی وجہ سے تذبذب کی صورتحال ہے‘صدرمیاں عبد الغفار

بدھ 25 مئی 2022 14:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ شاید تاریخ کا مشکل ترین بجٹ ہوگا ،ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے معاشی پالیسی کا واضح اعلان نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے تذبذب کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ،آئی ایم ایف سے مذاکرات ضرور کئے جائیں لیکن متبادل انتظامات کی جانب بھی پیشرفت نا گزیر ہے ۔

ان خیالات کا اظہارایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار،جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے پوسٹ بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایس اے جعفری،امانت بشیر۔رمضان صدیق بھٹی،جاوید اقبال بھٹی،میاں شہریار،منظور میاں اور دیگر نے بھی اظہا رخیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اطلاعات ہیںکہ پیٹرولیم کی قیمتیں 300روپے پیٹرول اوربجلی کا بنیاد ی یونٹ 30روپے تک پہنچ جائے گا جوانتہائی تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

خداراسیاسی جماعتیں اپنی اناء کو چھوڑیں اور ملک کو سری لنکا جیسے حالات سے بچانے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھیں وگرنہ آنے والی نسلیں بھی انہیں معاف نہیںکریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفور تمام سیاسی جماعتوں کی کانفرنس بلائے جس میں معاشی ماہرین اوراسٹیک ہولڈرز کو بھی مدعو کیا جائے اور متفقہ معاشی پالیسی کا اعلان کیا جائے ۔بجٹ خسارے کا5600ارب تک پہنچنا جانا تشویش کا باعث ہے اور اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیںکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ کے کیا خدو خال ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جب ٹیکسز اکٹھے کرنے کی ضرورت ہے نوٹسز کی بھر مارکے ذریعے ٹیکس دہندگان کو خوفزدہ کیا جارہا ہے ۔ حکومت پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ٹیکسز کی تعداد اور شرح میں کمی کرنے کا اعلان کرے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل