ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کا اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے تاجروں سے خطاب

جمعرات 26 مئی 2022 22:56

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمان میمن نے کہا ہے کہ حیدرآباد ہم سب کا شہر ہے اور ہم سب کو مل کر ذمہ داری کے ساتھ اِس کے لئے کام کرنا ہے،اُنہوں نے کہا کہ چیمبر کے ممبران اور اداروں پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائیں گی تاکہ تاجروں کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں کیونکہ تاجر ٹیکس دیتے ہیں اور حکومت کا فرض ہے کہ اُن کی شکایت کا ازالہ کیا جائے اس سے قبل صدر چیمبر محمد الطاف میمن نے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ شہرکے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی حیدرآباد، اے ڈی سی، حیسکو چیف، ڈائریکٹر جنرل ایچ ڈی اے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ، حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے ممبران اور حیدرآباد کے منتخب نمائندے شامل ہوں اور ہر 15 دن میں کمیٹی کی میٹنگ کی جائے جس میں حیدرآباد کے مسائل پر بات چیت ہوسکے اور کمیٹی میں شامل تمام ادارے اپنی کارکردگی پیش کرسکیں سابق صدور سلیم الدین قریشی، دولت رام لوہانہ، محمد فاروق شیخانی، آباد سے کاشف شیخ، سائٹ سے شاہد کے کے، چوہدری محمد اسلم، سکندر علی راجپوت و دیگر نے بھی ڈویژنل کمشنر حیدرآباد سے تفصیلی سوالات کئے سینئر نائب صدر محمد ادریس میمن نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اِس موقع پر نائب صدر مسرور اقبال، سابق صدر محمد اکرم انصاری، اراکین مجلس عاملہ محمد عارف میمن، محمد نعیم شیخ، شیخ احمد حسین، وشنو مل، صدر دال ملز اونر ایسوسی ایشن صلاح الدین قریشی، صدر عظیم الشان کلاتھ مارکیٹ اسلم ایوب، صدر الیکٹرونکس مارکیٹ سہیل قریشی کے علاوہ کنونیئر سب کمیٹیز اور ایک بڑی تعداد اراکین جنرل باڈی کی موجود تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی