ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ٹیم کادورہ لاہور چیمبر
جمعرات 26 مئی 2022 22:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے سے رائے لینے کے لیے کراچی چیمبر ، لاہور چیمبراور پاکستان بزنس کونسل کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی گئی ہیں جن کا مقصد یہ جاننا ہے کہ پاکستان میں کن پروجیکٹس کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن نے کہاکہ لاہور چیمبر 1966 سے پاکستان کی معاشی ترقی میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کردار کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں، ایشین ڈویلپمنٹ بینک پاکستان میں معاشی ترقی کے فروغ اور ملک کے بنیادی انفراسٹرکچر، توانائی، فوڈ سکیورٹی، ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس، اور سماجی خدمات وغیرہ کو بہتر بنانے کے لیے 37 بلین ڈالر سے زیادہ صرف کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر پہلے ہی ٹارگٹڈ سبسڈی پر زور دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فارماسیکٹر خود انحصار ہونے کا خواہشمند ہے، ملٹی نیشنل کمپنیاں اس شعبہ میں اشتراک کریں جس سے پاکستان کو ٹیکنالوجی بھی ملے گی۔ انہو ںنے پاکستان میں مکینائزڈ فارمنگ اور سولرانرجی کے شعبے کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکل معاشی دور سے گزر رہا ہے کیونکہ گزشتہ ایک سال میں روپے کی قدر میں 30 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے، مہنگائی 13 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں تجارتی خسارہ 39 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر تقریباً 10ارب ڈالر تک کمی آئی ہے۔یہ سنگین معاشی چیلنجز نجی شعبے کی ترقی پر انتہائی منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اورمالیاتی استحکام اور نجی شعبے کو سہولیات کی فراہمی کے ذریعے کاروباری ماحول بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتصادی طور پر مضبوط رہنے کے لیے ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹ کے فروغ، توانائی کے شعبہ میںنرخوں کا تعین اوربنیادی تبدیلیاں رونماکرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کی تبدیلی میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے جبکہ نجی شعبے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ فنانس تک رسائی نہ ہونا ہے۔ پاکستان میں نجی شعبے کو دستیاب کریڈیبلٹی جی ڈی پی کا صرف 16 فیصد ہے، جو کہ خطے میں سب سے کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایس ایم ایز کو نجی شعبے کو دستیاب فنانسنگ کا صرف 6.5 فیصد ملتا ہے،یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان میں بینکنگ کا محض ایک روایتی سسٹم موجود ہے جونجی شعبے کو موجودہ معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے خاص مددگار ثابت نہیں ہوتا۔انہوںنے کہا کہ فنانس تک آسان رسائی نجی شعبے کو آمدنی کے مواقع پیدا کرنے، گڈز اور سروسز کی فراہمی اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے قابل بناتی ہے ، اس کے ساتھ ہی حکومت کو انفراسٹرکچر کے حوالے سے بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور ترقی کی راہ میں چیلنجوںسے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔ اس صورتحال میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے پرائیویٹ سیکٹر آپریشنز کے ذریعے نجی شعبہ کو فراہم کی جانے والی امداد انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔لاہور چیمبر کے نائب صدر حارث عتیق نے امید ظاہر کی کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے پرائیویٹ سیکٹر آپریشنز میں ایس ایم ایز، کاروباری شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین اورقابل تجدید توانائی اورہنر مند افرادی قوت کی تیاری جیسے اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی انتظام کو بہتر بنانے، مسابقت بڑھانے اور نجی شعبے کی ترقی کے لیے پاکستان کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنٹری پارٹنرشپ حکمت عملی 2021-25 کی وجہ سے بڑی امیدیں وابستہ کرتے ہیں۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک غربت کے خاتمے پر خصوصی توجہ کے ساتھ خوشحال، جامع، لچکدار اور پائیدار ایشیا کے قیام کے لیے اپنے رکن ممالک کی خصوصی معاونت کرتا رہے گا۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک ،آئی ایم ایف سے واضح طور پر مختلف ہے۔ آئی ایم ایف کی مدد صرف اسی صورت میں دستیاب ہے جب سنگین معاشی صورتحال کا سامنا ہو، جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی مدد طویل مدتی بنیادوں پر ہے اور اس میں انفراسٹرکچر ، اربن سروسز ، نجی شعبے، توانائی اورفوڈ سکیورٹی، ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس اور سوشل سروسز جیسے اہم شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔Browse Latest Business News in Urdu
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال
وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر
ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن
وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..
ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن
پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس
مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ
ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ
جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی
پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..
خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ
ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..
PSX Live Index
Updated: 03:15:01am | 25-04-2024
Status: Closed | Volume: 599,401,643 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary