پاکستان اورمشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

جمعہ 27 مئی 2022 12:14

پاکستان اورمشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) پاکستان اورمشرقی ایشیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مشرقی ایشیا کوبرآمدات میں 37 فیصد اوردرآمدات میں 35 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چین، جنوبی کوریا، جاپان اورمشرقی ایشیا کے دیگرممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 3.051 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37.11 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 2.225 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اپریل میں مشرقی ایشیاکے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو304.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ سال اپریل میں 288.78 ملین ڈالرتھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے دوران مشرقی ایشیا کے ممالک کومجموعی طورپر2.761 ارب ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات پر17.90 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 35 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک سے درآمدات پر13.19 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

اپریل کے مہینہ میں ان ممالک سے 1.761 ارب ڈالرکی درآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال اپریل میں 1.618 ارب ڈالرتھیں،مالی سال 2021 میں مشرقی ایشیاکے ممالک سے 16.80 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔\395

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات