صنعت و تجارت کے مفادات کے لیے لاہور اور چنیوٹ چیمبرز مل کر کام کریں گے

جمعہ 27 مئی 2022 18:31

صنعت و تجارت کے مفادات کے لیے لاہور اور چنیوٹ چیمبرز مل کر کام کریں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صنعت و تجارت کو درپیش مسائل حل کرانے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔ یہ فیصلہ لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق اور چنیوٹ چیمبر کے صدر دانش فخری نے اس موقع پر خطاب کیا۔

اجلاس کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں چیمبرز مشترکہ مفاد ات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک متفقہ حکمت عملی تیار کریں گے اور تجارت سے متعلق معلومات و ڈیٹا کا تبادلہ کریں گے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چنیوٹ چیمبر آف کامرس ٹیکس کے معاملات، بجٹ کی سفارشات اور دیگر قومی پالیسیوں کے متعلق تجاویز تیار کرنے کے لیے بھی ایک دوسرے تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن نے کہا کہ برانڈنگ اور جدت کا فروغ ان کاروباری افراد کے لیے کامیابی کی کلید ہے جو بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چنیوٹ چیمبر کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور چنیوٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان تعاون کے فروغ سے لاہور اور چنیوٹ کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

لاہور چیمبر کے نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ لاہور چیمبر اوپن ڈور پالیسی پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی مضبوطی اتحاد میں پوشیدہ ہے اس لیے انہیں مل کر کام کرنا اور ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چنیوٹ چیمبر کے صدر دانش فخری نے کہا کہ لاہور چیمبر اور چنیوٹ چیمبر آف کامرس کے درمیان ہم آہنگی بہت دور رس نتائج کی حامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ معیاری مصنوعات اور تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع سے مالامال ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی