پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتارچڑھائو کے بعد تیزی مارکیٹ کے سرمائے میں 41ارب روپے سے زائد کا اضافہ

جمعہ 17 جون 2022 00:16

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتارچڑھائو کے بعد تیزی مارکیٹ کے سرمائے میں 41ارب روپے سے زائد کا اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2022ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا اور انڈیکس 41400پوائنٹس سے بڑھ کر41700پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 41ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ51.48فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ۔مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہائوسز کی جانب سے ٹیلی کام ،توانائی ،ریفائنری ،سیمنٹ ،آئل اینڈ گیس اور سیمنٹ سیکٹرز میں خریدار ی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41500،41600اور41700پوائنٹس کی3بالائی حد عبور کر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 291.37پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 41438.79پوائنٹس سے بڑھ کر41730.16پوائنٹس ہو گیا اسی طرح122.89پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 15815.00پوائنٹس سے بڑھ کر15937.89پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 28335.66پوائنٹس سے بڑھ کر 28504.16پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں41ارب1کروڑ17لاکھ 28ہزار980روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم68کھرب97ارب45کروڑ63لاکھ97ہزار93روپے سے بڑھ کر69کھرب 38ارب46کروڑ81لاکھ26ہزار73روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 4ارب روپے مالیت کے 16کروڑ21لاکھ79ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو4ارب روپے مالیت کی14کروڑ17لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 336کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی173کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،134میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ15لاکھ ،آئل بوائے انرجی 1کروڑ13لاکھ ،میپل لیف 1کروڑ2لاکھ ،پاک ریفائنری 64لاکھ97ہزار اور سینرجیکو پاک 58لاکھ85ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے بھائو میں104.90روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر5880.00روپے ہو گئی اسی طرح 695.00روپے کے اضافے سے رفحان میض کے حصص کی قیمت بڑھ کر 10495.00روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ پامولیو کے بھائو میں 47.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 2153.00روپے ہو گئی اسی طرح 43.61روپے کی کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت گھٹ کر1106.38روپے پر آ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا