پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کے سرمائے میں109ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

پیر 27 جون 2022 23:14

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کے سرمائے میں109ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2022ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 800پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس41ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر41800پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا ،کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں109ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ68.46فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںپیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 826.78پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41051.79پوائنٹس سے بڑھ کر41878.57پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 346.36پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15662.45پوائنٹس سے بڑھ کر16008.81پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28196.03پوائنٹس سے بڑھ کر28646.39پوائنٹس پر جا پہنچا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب9ارب60کروڑ9لاکھ64ہزار914روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب62ارب57کروڑ70لاکھ19ہزار496روپے سے بڑھ کر69کھرب 72ارب17کروڑ79لاکھ84ہزار409روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو7ارب روپے مالیت کی24کروڑ79لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 12ارب روپے مالیت کے 42کروڑ42لاکھ29ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 333کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی228کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،90میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ3کروڑ20لاکھ ،ٹریٹ کارپوریشن 1کروڑ99لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1کروڑ44لاکھ ،پاک ریفائنری 1کروڑ33لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ15لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے باٹا پاک کے بھا میں 128.24روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2132.90روپے ہو گئی اسی طرح 97.51پوائنٹس کے اضافے سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 1790.97روپے ہو گئی جبکہ بہنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں25.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر1465.00روپے ہو گئی اسی طرح 250.00روپے کی کمی سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت گھٹ کر25400.00روپے پر آ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا