خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں 14 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس وصول کیا

بدھ 29 جون 2022 20:52

خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں 14 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس وصول کیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ تین سالوں میں سیلز ٹیکس اور دوسرے ذرائع سے 14 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس وصول کیا ہے۔ کے پی آر اے نے ٹیکس فائلنگ کمپلائنس میں 51% سے 75% تک اضافہ کیا ہے،1900 سے 19000 ٹیکس رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے جب کہ پچھلے تین سالوں میں ٹیکس ریٹرن 18% سے بڑھ کر 22% ہو گیا ہے۔ اگلے پانچ سالوں میں 50 ارب روپے کا ہدف ہے۔

اس بات کا انکشاف محکمہ خزانہ اور کے پی ار اے کے افسران نے بدھ کے روز پشاورکے مقامی ہوٹل میں منعقدہ دو روزہ پینل ڈسکشن ورکشاپ کے پہلے دن کیا۔ پینل ڈسکشن ورکشاپ کا مقصد ورلڈ بینک اور ملٹی ڈونرز ٹرسٹ فنڈ (MDTF) کے تحت گورننس اور پالیسی پروجیکٹ، KPRMP اور SPEED کے تحت گورننس اصلاحات کے اقدامات میں اب تک کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا اور مستقبل میں مزید اقدامات اٹھانے کے لئے مشورہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی کلمات میں بشارت احمد ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ، حکومت خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا گورننس ریفارمز پر آج کا پینل ڈسکشن صوبے کے مستقبل اور بین الاقوامی پارٹنرز کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے صوبے میں موثر کارپوریٹ گورننس، فنانشل مینجمنٹ، ریونیو موبلائزیشن، پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ اور سٹیزن سینٹرک گورننس میں ملٹی ڈونرز ٹرسٹ فنڈز، ورلڈ بنک کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی انفرادی اور اجتماعی کوششوں سے کئی شعبوں کے اندر گورنس میں کافی بہتری آئی ہے۔خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو ٹیکس ریونیو میں خاطر خواہ اضافے پر مبارکباد دیتے ہوئے ناجی بن حسین کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک پاکستان نے کہا کہ ورلڈ بینک پاکستان کو مجموعی طور پر 500 ملین ڈالرز تین شعبوں یعنی ریونیو کلیکشن، ریونیو اور اخراجات اور ترقیاتی اورمالیاتی انتظام پر خرچ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو جنریشن میں مزید اضافے کا امکانات موجود ہے۔ملک اور صوبے کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں بہتری لانے کے لئے ریونیو جنریشن بہت اہم ہے۔گورننس سیکٹر ورلڈ بنک کے ٹاسک ٹیم لیڈر مسٹر ریمنڈ محولا نے کہا کہ ورلڈ بنک صوبے میں ای گورننس کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کی مدد کر رہا ہے تاکہ حکومت میں منظوری کے عمل کو موثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فائل سسٹم کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا. پینلسٹ فضل امین شاہ ٹیکس ایڈوائزر خیبر پختون خواہ ریونیو اتھارٹی نے کہا کہ گورننس ایڈ پالیسی پراجیکٹ کے تعاون سے صوبے کو 2019-22 میں سروسز پر سیلز ٹیکس 44% سے بڑھا کر 84% کرنے میں مدد ملی، نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن میں 50% سے % 75 تک کا اضافہ ہوا ہے۔ٹیکس دہندگان کی مدد سے صوبے میں تعلیم اور شاہراہوں سمیت دیگر شعبوں کے منصوبے مکمل ہوں گے ۔

آفتاب احمد، ڈائریکٹر بی او آر نے کہا کہ عام لوگوں کی سہولت کے لیے گورننس اینڈ پالیسی پروجیکٹ اور کے پی آر ایم پی کے تعاون سے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور ای سٹیمپنگ کی سروس شروع کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اراضی کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنے سے سرکاری اراضی کے ساتھ ساتھ عوام کی املاک پر ناجائز قبضہ ختم ہونے میں مدد ملے گی۔ شاہد حسین ڈپٹی ڈائریکٹر خیبر پختون خواہ پروکیورمنٹ اتھارٹی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گورننس اینڈ پالیسی پراجیکٹ کی مدد سے پبلک سروس ڈیلیوری کے مختلف شعبوں بشمول پبلک سیکٹر پروکیورمنٹس میں مجموعی طور پر اصلاحات کی مہم کو آگے بڑھایا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ