مالی سال 2022 کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ

جمعہ 1 جولائی 2022 23:45

مالی سال 2022 کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) مالی سال 2022 کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 30 جون 2022 کو ڈالر 204 روپے 85 پیسے پر بند ہوا جبکہ 30 جون 2021 کو ڈالر 157 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔مالی سال کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 47 روپے 31 پیسے بڑھ گیا ہے جبکہ 22جون 2022 کو ڈالر 211 روپے 93 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب رواں مالی سال کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 29.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گذشتہ روز 30 جون 2022 کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 205 روپے پر بند ہوا تھا جبکہ 30 جون 2021 کو ڈالر 158 روپے پر بند ہوا تھا۔مالی سال 2022 کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 47 روپے بڑھ چکا ہے جبکہ 22 جون 2022 کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 215 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہوا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ روز دن کے آغاز سے ہی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری تھا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔گذشتہ 7 دنوں کے دوران ڈالر کی قیمت میں 7 روپے تک کمی ہوئی ہے، 2 جون 2022 کو امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 211.93 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی تھی۔اس حوالے سے عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے قرض کے حوالے سے مثبت خبروں کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی