فوج کے خلاف پروپیگنڈہ مہم پر قانونی کاروائی کی جائے،میاں زاہدحسین

جنرل سرفراز شہید نے جون 2020 میں مند، گوادر اور پنجگور بارڈرز کھلوا کر ہزاروں لوگوں کا روزگار بحال کروایا،چیئرمین نیشنل بزنس کونسل

پیر 8 اگست 2022 20:49

فوج کے خلاف پروپیگنڈہ مہم پر قانونی کاروائی کی جائے،میاں زاہدحسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ اگرڈالرنہ گرتا توحکومت مذید کمزور ہو جاتی اورملک زبردست عدم استحکام کے بعد انتشار کا شکار ہوجاتا۔ ملک کوانارکی سے بچانے اورمعیشت کومستحکم کرنے کے لئے جنرل قمرجاویدباجوہ کی ذاتی کوششوں کے شکرگزارہیں۔

کاروباری برادری امید کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی فوج ملکی سلامتی کے لئے اپنے فرائض اسی طرح بخوبی نبھاتی رہے گی۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بعض شرپسند عناصراب بھی سوشل میڈیا میں فوج پرتنقید کررہے ہیں اورہیلی کاپٹرحادثے پربے معنیٰ شکوک وشبہات اٹھا رہے ہیں جوانتہائی قابل مذمت اور شرمناک ہے ایسے عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کہا کہ جنرل سرفراز نے بحیثیت آئی جی ایف سی جون 2020 میں بھی میری اور مکران چیمبرآف کامرس کی درخواست پر کورونا وباء کے دوران بند کئے گئے مند، گوادر اور پنجگوربارڈرز دوبارا کھلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس سے علاقے کے ہزاروں لوگوں کا روزگار بحال ہوا اور اب بھی جنرل سرفراز اور ان کے ساتھی شہداء سیلاب زدگان کے لئے امدادی مشن پر تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند فرمائے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ یوکرین سے غلے کی برآمد شروع ہوگئی ہے جس سے دنیامیں خوراک کی کمی اورکئی غریب ممالک میں قحط کے خدشات کم ہورہے ہیں۔ اس سے قیمتوں میں کمی کا امکان بھی ہے مگراس میں کچھ وقت لگے گا۔ پاکستان میں تمام مداخل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اب ڈی اے پی کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے جس سے گندم کی فصل کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

حکومت دیگرممالک سے کم ازکم پچاس ملین بوری سستی ڈی اے پی درآمد کرنے کی کوشش کرے یامقامی منڈی میں اسکی قیمت کم کروائے یا کاشتکاروں کوسبسڈی دے ورنہ ملک میں فوڈ سیکورٹی کی صورتحال مذید خراب ہوسکتی ہے۔ میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ ڈی اے پی کی پچاس کلوکی بوری ایک سال قبل چھ ہزارکی تھی جواب چودہ ہزارآٹھ سوکی ہوگئی ہے جس کی قیمت ادا کرنا بہت سے چھوٹے کاشتکاروں کے بس کی بات نہیں ہے اس لئے اسکی قیمت کم کرنا ضروری ہے جبکہ یوریا کی قیمت بھی اکیس سوروپے تک کم کرنے کی ضرورت ہے ورنہ گندم کی پیداوارمیں ساڑھے پانچ لاکھ ٹن تک کی کمی واقع ہوسکتی ہے جس کے بعد گندم درآمد کرنے کے لئے بھاری اخراجات کرنا ہونگے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ کھاد کی درآمد پرمحاصل کم کئے جائیں توصورتحال میں کچھ بہتری ممکن ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل