وزیراعظم کے میثاقِ معیشت کے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہیں : یو بی جی

اس وقت ملک مشکل ترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، سیاست دانوں کو اپنے اختلافات بھلا کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مل جل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہی:سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر

بدھ 17 اگست 2022 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،صدر زبیرطفیل،چیئرمین سندھ ریجن خالدتواب،مرکزی ترجمان گلزار فیروز،ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدورسید مظہرعلی ناصر،ایف پی سی سی آئی الیکشن میں یو بی جی کے صدارتی امیدوار عاطف اکرام شیخ،امیدوارسینئرنائب صدر عارف جیوا اور دیگر رہنمائوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے میثاقِ معیشت کے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک مشکل ترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، سیاست دانوں کو اپنے اختلافات بھلا کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مل جل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

یونائٹیڈ بزنس گروپ کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز کے مطابقیو بی جی رہنمائوں نے مزید کہا کہ سیاست اور کاروبار پاکستان کی طاقت سے ہی زندہ رہیں گے،موجودہ حکومت جب سے برسراقتدار آئی ہے تب سے قرضوں، روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھا کہ تاجر برادری معیشت کو سنبھالنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مضبوط اکانومی کا پیغام دیتی ہے اور پاکستان کے استحکام کے لیے سیاستدان تمام اختلافات بھلا دیں۔

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنماؤں نے دوسروں کی محتاجی پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم کب تک غیر ملکی امداد پر انحصار کرتے رہیں گے۔ یو بی جی کی قیادت نے سیاسی جماعتوں سے کہا کہ پہلے معیشت کو ٹھیک کریں، کیونکہ عام آدمی روٹی کو ترس رہا ہے، مہنگائی عروج پر ہے، غریب کا جینا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں تاجر برادری کی قیادت کی مشاورت سے اکٹھے ہوں اور آئندہ کا معاشی لائحہ عمل بنائیں ورنہ عام آدمی کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھیں گی جس سے پاکستان کمزور ہوگا، ہمارا بنیادی مشترکہ مقصد پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے، تب ہی ملک میں سیاست ہوگی اور کاروبار ممکن ہوسکے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات