پاکستان کے بعد آزاد ہونے والے بعض ممالک کی ترقی ساری دنیا کے لئے حیرت کا سبب بنی ہوئی ہی: میاں زاہد حسین

بدھ 17 اگست 2022 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے بعد آزاد ہونے والے بعض ممالک کی ترقی ساری دنیا کے لئے حیرت کا سبب بنی ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں رہنے والوں کی اکثریت غربت اوربھوک کا شکارہے۔

افغانستان کوچھوڑکرپاکستان کی صورتحال خطے میں سب سے زیادہ تشویشناک ہے جبکہ کئی دہائیوں سے عالمی پابندیاں بھگتنے والے ملک ایران کے حالات بھی پاکستان سے بہترہیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کے تشویشناک حالات کی وجہ ہمارے زیادہ ترحکمرانوں کی ترجیحات ہیں جبکہ خطے کے دیگر ممالک جن میں چین بنگلہ دیش اوربھارت سرفہرست ہیں کے حالات انکے حکمرانوں کی درست ترجیحات کی وجہ سے بہترہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کوخطے کے دیگرممالک سے بہت زیادہ قرضے اورامداد ملی ہے مگرانسانوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کوترجیح نہیں دی گئی جسکی وجہ سے معیشت بھی ترقی نہیں کرسکی ہے۔ ان پالیسیوں کی وجہ سے نہ ہی معیشت نے ترقی کی اورنہ غربت میں کمی آئی بلکہ مسائل کرپشن اورعسکریت پسندی بڑھی۔ پالیسی سازی کے عمل کے دوران ووٹروں کی خوشنودی کوہمیشہ ملک کیاقتصادی مفادات پرترجیح دی گئی تاکہ حکمران اپنے اقتدارکوطول دے سکیں۔

ہرحکومت نے اصلاحات کے نعرے لگائے مگرحقیقی اصلاحات کوہمیشہ اپنے مفادات کے خلاف سمجھا اس لئے باربارآئی ایف ایم سے قرضے لینا پڑتے ہیں جبکہ عالمی ادارے کی بتائی ہوئی اصلاحات پربھی کبھی مکمل عمل درآمد نہیں کیا گیاہے۔ میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ موجودہ حکومت کے برسراقتدارآنے کے بعد بہت سے لوگ اہم اصلاحات کی امید کررہے تھے مگر اب تک ناکام سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی و گیس چوری، لائن لاسز کے خاتمے، زراعت کی بحالی اور ایکسپورٹس میں اضافے کا کوئی منصوبہ سامنے نہیں آسکا جبکہ حکومت کی ساری توجہ آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے تک محدود ہے۔ بنیادی اصلاحات کے بغیر معاشی ترقی اورغربت میں خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا ناممکن ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ