پاکستان اِس وقت شدید معاشی مشکلات میں گھرا ہوا ہی: محمد الطاف میمن

قطعی نظر اِس بات سے ہے کہ اِس میں کس کا کم اور کسی کا زیادہ قصور ہے۔ سچ یہ ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری بے تحاشہ بڑھ گئی ہی:صدر حیدر آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری

بدھ 17 اگست 2022 22:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2022ء) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن نے کہا ہے کہ پاکستان اِس وقت شدید معاشی مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ قطعی نظر اِس بات سے ہے کہ اِس میں کس کا کم اور کسی کا زیادہ قصور ہے۔ سچ یہ ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، غربت اور بے روزگاری بے تحاشہ بڑھ گئی ہے ۔

بیرونی قرضے کنٹرول سے باہر ہیں۔ پاکستان کی برآمدات، ترسیلات زر اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کو شامل کر کے بھی حکومت درآمدات کے فرق کو ختم نہیں کر پا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی ایک مثال یہ بھی ہے کہ صوبہ سندھ کے علاقے تھر میں اًربوں ڈالر کا کوئلہ موجود ہے جس سے بجلی بنائی جاسکتی ہے لیکن پھر بھی بجلی پیٹرول سے بنائی جارہی ہے جس کی مد میں ادا کئے جانے والے ڈالرز سے برآمدات اور درآمدات کے حجم میں بڑا فرق آرہا ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے امپورٹڈ مصنوعات پر پابندی لگا کر معاشی پالیسی کا آدھا حصہ بند کردیا جبکہ امپورٹ ہونے والی اشیاء کا پاکستان میں متبادل تلاش کرنا بقایا آدھی معاشی پالیسی ہے لیکن اِس طرف حکومت کا دھیان بھی نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان 29 اًرب ڈالرز کا مال ایکسپورٹ کرتا ہے جبکہ 90 اًرب ڈالرز کا مال امپورٹ کرتا ہے اِس فرق کے ساتھ معیشت کو صرف بیرونی قرضوں کے ساتھ ہی سنبھالا جاسکتا ہے جو پچھلے کئی ادوار سے ہوتا آرہا ہے۔

الطاف میمن نے کہا کہ پاکستان ایک ایگریکلچر ملک ہے یہاں کی زمین میں پیداواری صلاحیت بڑھانے کی بہت پوٹینشل ہے حکومت کو بیرونی ٹیکنالوجی کے زریعے زرعی پیداوار پڑھانے کے مواقع پیدا کرنے کی اًشد ضرورت ہے۔ اِس کے علاوہ ملک میں امپورٹڈ کوئلے سے 5300 میگاواٹ بجلی بنائی جاتی ہے جبکہ ضرورت اِس اًمر کی ہے کہ تھر کے اًربوں ڈالرز کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پروجیکٹ پر زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہوگا۔ صدر چیمبر الطاف میمن نے مزید کہا کہ ہائیڈرو پاور پلانٹ کے ذریعے بجلی کی پیداواری لاگت بڑھائی جانی چاہیئے اور مزید ڈیم بنانے پر دیرپا پالیسی اپنائی جائے کیونکہ پاکستان کی معاشی اصلاحات اور قومی معاشی سمت کا صحیح تعین ضروری ہوگیا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس