پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھائو کے بعد مندی کا رجحان ،سرمایہ کاروں کے 35ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

جمعرات 18 اگست 2022 23:01

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھائو کے بعد مندی کا رجحان ،سرمایہ کاروں کے 35ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2022ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس43600پوائنٹس سے گھٹ کر43400پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا جبکہ مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 35ارب روپے سے زائد ڈوب گئے ،کاروباری مندی سی58فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 43800پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا تاہم سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال میں شدت آنے کی خبروں پر سرمایہ کاروں نے فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 195.06پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 43676.56پوائنٹس سے گھٹ کر43481.50پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 56.57پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 16532.20پوائنٹس سے کم ہو کر16475.63پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29922.87پوائنٹس سے کم ہو کر 29776.30پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں35ارب60کروڑ67لاکھ63ہزار533روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 72کھرب69ارب81کروڑ56لاکھ45ہزار392روپے سے کم ہو کر72کھرب34ارب20کروڑ88لاکھ81ہزار859روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو10ارب روپے مالیت کی62کروڑ12لاکھ16ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو11ارب روپے مالیت کی60کروڑ79لاکھ95ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 347کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی128کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،200میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 17کروڑ7لاکھ ،سینر جیکو پاک 6کروڑ28لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ5کروڑ80لاکھ ،پاک ریفائنری 4کروڑ12لاکھ اور پی آئی اے سی ( اے ) 1کروڑ91لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں54.89روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 2000.00روپے ہو گئی اسی طرح26.58روپے کے اضافے سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت381.35روپے ہو گئی جبکہ رفحان میض کے حصص کی قیمت میں539.99روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 9660.01روپے ہو گئی اسی طرح 79.00روپے کی کمی سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 1461.00روپے پر آ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی