سیلاب متاثرین کے معمولات زندگی کی بحالی کیلئے ایک قوم بن کر مدد کرنے کی ضرورت ہے،رہنما آئی سی سی آئی

پیر 5 ستمبر 2022 12:04

سیلاب متاثرین کے معمولات زندگی کی بحالی کیلئے ایک قوم بن کر مدد کرنے کی ضرورت  ہے،رہنما آئی سی سی آئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2022ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سنیئر نائب صدرجمشید اخترشیخ نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کے معمولات زندگی کی بحالی کیلئے ہمیں ایک قوم بن کر مدد کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی قوم ماضی کی طرح اب بھی اپنا بھرپورجذبہ دکھائے گی،اسلام آبادچیمبر کے عہدیدار و اراکین اوراقتصادی شعبہ ہائے زندگی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہمہ تن متحرک اور فعال ہیں، تاجربرادری بھی بڑھ چڑھ کر امداد کرے گی۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیراعظم کی نگرانی میں متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے،پاک فوج بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیلاب زدگان کی ہرممکن مدد کیلئے اپنا بھرپور کرداراداکررہی ہے جو قابل تحسین ہے ،ہر شہری کو اس حوالے سے اپنا کردارادا کرناہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں سیلاب سے پھیلی تباہی بے بس اور مجبور انسانوں کے غم بانٹنے کا تقاضا کرتی ہے ،سیلاب سے کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور شہری اپنے گھروں سے محفوظ مقامات کی جانب نقل پر مجبور ہیں،آج دکھی انسانیت مدد کے لیے پکار رہی ہے ،صاحب ثروت افراد بے بس انسانوں کی مدد کیلئے اپنے وسائل کے دروازے کھول دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے متحد ہو کر اقدامات کئے جائیں، انہیں خیمے،ادویات اور خوراک کی فراہمی تیز ترین بنیاد پر کی جائے۔جمشیداخترشیخ نے کہاکہ سیلاب نے ملک کوبرسوں پیچھے دھکیل دیا ہے،اس بڑے انسانی المیے کے نقصانات کاتخمینہ کھربوں روپے تک جا پہنچاہے ،وقت کا تقاضا ہے کہ تمام جماعتیں اپنے سیاسی اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ایک نکاتی ایجنڈے پر کام کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ