یورو کی قدرامریکی ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ 20برس کی کم ترین سطح پر آ گئی

جمعرات 22 ستمبر 2022 14:38

یورو کی قدرامریکی ڈالر کے مقابلے میں  گزشتہ 20برس کی کم ترین سطح پر آ گئی
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2022ء) یوکرین میں جنگ اور توانائی و خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث یورو کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ 20برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ گھٹ کر 0.9810 ڈالر ہوگئی ہے جو کہ یورو کی تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

یورو کی قدر میں یہ گراوٹ اس وقت سامنے آئی جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں اپنی ریزرو فورسز کو جزوی طور پر متحرک کرنے کا حکم دیا اورفیڈرل ریزرو کی جانب سے بڑھتی ہوئی افراط زر کے ردعمل کے طور پر شرح سود میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ یورپی مرکزی بینک (ای سی بی) حالانکہ افراط زر کا مقابلہ کرنے کی جنگ میں حال ہی میں شامل ہوا تھا لیکن اسے افراط زر کو روکنے کے لیے کافی جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔دیگر ترقی یافتہ مغربی معیشتوں کے مرکزی بینکوں کی طرح ای سی بی بھی 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد سے شرح سود کو مسلسل تقریباً صفر یا اس کے قریب رکھے ہوئے ہے جس کا مقصد اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور افراط زر کی شرح کو تقریباً 2 فیصد کی معتدل سطح تک رکھنا تھا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا