پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر زایسوسی ایشن کے چیئرمین کی ہاتھ سے بنے قالینوں کی 38ویں عالمی نمائش بارے بریفنگ

جمعرات 22 ستمبر 2022 15:18

پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر زایسوسی ایشن کے چیئرمین کی  ہاتھ سے بنے قالینوں کی 38ویں عالمی نمائش  بارے  بریفنگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2022ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میجر (ر) اختر نذیر نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں منعقدہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی 38ویں عالمی نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی درآمد کنندگان نے بڑے پیمانے پر خریداری کے سودے کئے ہیں جس سے آنے والے دنوں میں پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا ۔

یہ بات انہوں نے تین روزہ نمائش کے آخری روز بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ،سینئر وائس چیئرمین نعیم ساجد، وائس چیئرمین اعجا زالرحمان، سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ، سینئر ایگزیکٹو ممبر ریاض احمد، عثمان اشرف ،سعید خان ، اکبر ملک سمیت انڈسٹری سے وابستہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میجر (ر) اختر نذیر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مالی معاونت نہ ملنے کے باوجود ایسوسی ایشن نے اپنے وسائل سے عالمی نمائش کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد دنیا میں پاکستان کی پہچان سمجھے جانے والی صنعت جو اس وقت انتہائی مشکلات سے دوچار ہے اسے آکسیجن مہیا کرنا تھا ۔ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی درآمد کنندگان کی بڑی تعداد نے نمائش میں شرکت کی اور پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا،نمائش کے دوران قالینوں کی خریداری کے سودے بھی ہوئے ہیں جس سے اس صنعت کو سہارا ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پر جب ملک کو زر مبادلہ کی ضرورت ہے حکومت کی طرف سے عالمی نمائش کی معاونت ہونی چاہیے تھی لیکن اسے نظر انداز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی درآمد کنندگان کے انتہائی مشکور ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مستقبل میں بھی ان کے ساتھ روابط کو یقینی بنایا جائے ۔میجر (ر) اختر نذیر نے نمائش کے چیف آرگنائزر اعجاالرحمان سمیت دیگر منتظمین ،ایسوسی ایشن اور سی ٹی آئی کے عملے کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے ہی نمائش کی کامیابی ممکن ہوئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

اوپن مارکیٹوں میں سبزیاں ،پھل سرکاری نرخنامے کے برعکس زائد نرخوں پر فروخت ہوتے رہے

اوپن مارکیٹوں میں سبزیاں ،پھل سرکاری نرخنامے کے برعکس زائد نرخوں پر فروخت ہوتے رہے

بتایا جائے آئی ایم ایف ریٹیلرز سے کس طرح کا ٹیکس لینے کا مطالبہ کر رہا ہے‘ اشرف بھٹی

بتایا جائے آئی ایم ایف ریٹیلرز سے کس طرح کا ٹیکس لینے کا مطالبہ کر رہا ہے‘ اشرف بھٹی

کارپٹ ایسوسی ایشن کاوژن پاکستان کے تحت100 ارب ڈالر بر آمدات کے روڈ میپ کا خیر مقدم

کارپٹ ایسوسی ایشن کاوژن پاکستان کے تحت100 ارب ڈالر بر آمدات کے روڈ میپ کا خیر مقدم

سیالکوٹ میں تیار شدہ مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں بہت مانگ ہے،   عبدالغفور ملک

سیالکوٹ میں تیار شدہ مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں بہت مانگ ہے، عبدالغفور ملک

پاکستان اپنی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، میاں کاشف اشفاق

پاکستان اپنی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، میاں کاشف اشفاق

کثیرالجہتی شراکتداروں کی جانب سے پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مجموعی طورپر597.49 ملین ڈالرکی ..

کثیرالجہتی شراکتداروں کی جانب سے پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مجموعی طورپر597.49 ملین ڈالرکی ..

چین کے زمینی راستے سے کرغزستان کو پہلے کارگو کی برآمد پر این ایل سی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، مہر کاشف ..

چین کے زمینی راستے سے کرغزستان کو پہلے کارگو کی برآمد پر این ایل سی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، مہر کاشف ..

یواے ای  میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں نومبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر8 فیصد اضافہ

یواے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں نومبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر8 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی قیمت میں نومبر کے دوران   کمی

ملک میں دالوں کی قیمت میں نومبر کے دوران کمی

سی ڈی این ایس نے اسلامی مالیاتی بانڈز کے ذریعہ 40 ارب روپے، نئے بانڈز کے اجرا سے 715ارب روپے کی بچتوں کاہدف ..

سی ڈی این ایس نے اسلامی مالیاتی بانڈز کے ذریعہ 40 ارب روپے، نئے بانڈز کے اجرا سے 715ارب روپے کی بچتوں کاہدف ..

ملک میں  کھادوں کی کھپت میں نومبرکے دوران  سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ملک میں کھادوں کی کھپت میں نومبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال