پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ٹیکس ریٹرن فائلنگ تاریخ میں توسیع مستحسن اقدامات ہیں: لاہور چیمبر

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2022ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے فوری طور پر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا خیرمقدم کیا ہے۔ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور، سینئر نائب صدر چوہدری ظفر محمود اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کاروباری برادری کے لیے بڑا ریلیف ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع او رپٹرولیم مصنوعات میں کمی کا مطالبہ کررہا تھا جنہیں تسلیم کرکے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کاروباری برادری کو بڑا ریلیف دیا ہے، اس سے حکومت و نجی شعبے کے درمیان اعتماد سازی بھی ہوگی۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع دانشمندانہ فیصلہ ہے کیونکہ تاجر برادری اپنی ریٹرن اب باآسانی جمع کرواسکے گی، ملک بھر میں سیلاب اور دیگر چیلنجز کی وجہ سے تاجر برادری کے لیے 30ستمبر تک ریٹرن فائل کرنا ممکن نہیں تھا، توسیع کے بعد نہ صرف کاروباری برادری کو آسانی ملی ہے بلکہ حکومت کو بھی اپنے ریونیو ٹارگٹ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے امید ظاہر کی کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار روپے کی قدر میں کمی، کاروبار کرنے کی زیادہ لاگت، برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق وغیرہ جیسے مسائل پر بھی جلد قابو پالیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی