حقوق کے تحفظ کے لئے ملک بھر کی تاجر برادری کو متحد کیا جائے گا،راولپنڈی چیمبر

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 22:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2022ء) راولپنڈی چیمبر آف ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اورانجمن تاجران راولپنڈی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ چھوٹے تاجروں ، صنعتکاروںاور سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے راولپنڈی سمیت ملک بھر کی تاجر برادری کو متحد کیا جائے گا ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے اور ملک و قوم کودرپیش مشکل کی ہر گھڑی میں صف اول کا کردار ادا کرنے کے باوجود حکومتی معاشی پالیسیوں اور انتظامی کاروائیوں کا سب سے زیادہ شکارچھوٹا تاجر اور صنعتکار بنتا ہے چھوٹے تاجروں اور کاروباری افراد کو معاشی پالیسیوں میں مناسب نمائندگی دیئے بغیر ملکی معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی ان خیالات کا اظہار راولپنڈی چیمبر آف ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے چیئرمین ندیم شیخ نے چیمبر کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدرو چیمبر کے گروپ لیڈر شاہد غفور پراچہ اور چیمبر کے وائس چیئر مین عبدالعابداورنومنتخب صدر طارق جدون نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ملک میں مسلسل سیاسی عدم استحکام کے باعث اس معیشت بری طرح ہچکولے لے رہی ہے ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لئے سیاسی و جمہوری استحکام ناگزیر ہے وہیں پر فیصلہ سازی میںتاجر برادری کو شامل کرنا بھی انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ہر مشکل وقت میںکسی بھی قسم کی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر بلاتفریق اپنا کردار ادا کرتی ہے لیکن قومی نوعیت کے اہم فیصلوں میں تاجروں کو شامل نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر آف ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزملک بھر میں چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لئے جلد کام کا آغاز کرے گا اس موقع پرمرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے صدر شاہد غفور پراچہ نے نومنتخب صدر طارق جدون ،سینئر ں*نائب صدر نعیم اشرف اور نائب صدر محمد محفوظ سمیت نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی