نومنتخب صدر کراچی چیمبر طارق یوسف نے منصب سنبھال لیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2022ء) کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کی61 ویں سالانہ اجلاس عام میں بلامقابلہ نومنتخب صدرطارق یوسف نے منصب سنبھال لیا۔سبکدوش صدر محمدادریس نے صدارت کی کرسی اور اختیارات نئے صدر کے سپردکئے۔سالانہ اجلاس عام میںچیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) اور سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا ، وائس چیئرمین بی ایم جی ہارون فاروقی، انجم نثار، جاوید بلوانی، جنرل سیکریٹری اے کیو خلیل، نومنتخب سینئر نائب صدر توصیف احمد، نومنتخب نائب صدر محمد حارث آگر، سبکدوش سینئر نائب صدر عبدالرحمان نقی، سبکدوش نائب صدر قاضی زاہد حسین کے علاوہ جنرل باڈی ممبران نے اے جی ایم میں شرکت کی۔

کے سی سی آئی کے نومنتخب صدر محمد طارق یوسف نے 2022-23 کے اپنے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ نہ صرف تاجر و صنعتکار برادری بلکہ کراچی کے شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے جنہیں خاص طور پر کراچی کے مکمل تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی وجہ سے بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

میری خواہش ہے کہ اپنے دور میں ہم کوئی نہ کوئی سیل بنانے میں کامیاب ہوں جس میں ہم شہر میں شہری سہولیات کی شناخت شدہ اصلاح پر کام کر سکیں۔

ملک کے سب سے بڑے چیمبر کے صدر کی حیثیت سے خدمات پیش کرنا میرے لیے واقعی ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے اگلا سال ہمارے لیے بہت مشکل ہونے والا ہے جو نہ برآمد کنندگان اور نہ ہی درآمد کنندگان کے مفاد میں ہے۔ اس کے علاوہ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی بہت سنگین مسئلہ ہے۔جیسا کہ دیکھا گیا ہے کہ جب بجلی ہوتی ہے تو گیس نہیں ہوتی اور جب گیس ہوتی ہے تو بجلی نہیں ہوتی جو پیداواری سرگرمیوں میں بری طرح رکاوٹ اور مزدوروں کی چھانٹی کا باعث بنی ہوئی ہے۔

فیول ایڈجسٹ چارجز والے کے الیکٹرک بلز بھی ایک بہت سنگین مسئلہ ہے جس پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔یہ عوامل معیشت کے لیے واقعی نقصان دہ ہیںاس لیے ہم ان سب مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے تاکہ کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ زبیر موتی والا نے کراچی کی پوری تاجر و صنعکار برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کے سی سی آئی کی چھتری تلے مکمل اتحاد اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں جس سے یقینی طور پر کراچی کو درپیش تمام مسائل حل ہوں گے،اگر ہم سب متحد ہو کر ایک آواز اٹھائیں تو حکومت کو ہمارے مسائل حل کرنا ہی ہوں گے اور یقیناً ہماری تجاویز پر خصوصی طور پر توجہ دے گی جو کہ خالصتاً ملک کے وسیع تر مفاد میں ہے کیونکہ ہماری تمام تر تجاویز ہمیشہ ان مسائل کو حل کرنے کی رہی ہیں جن کے نتیجے میں پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوتا ہے ۔

کرا چی چیمبرکے عہدیداران اور لیڈران نے مرحوم سراج قاسم تیلی کو کراچی کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات اور ان کی دور اندیشی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاجر برادری کو متحد کرنے اور ماحول پیدا کرنے پر ان کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے جن کی بدالت کے سی سی آئی کو پاکستان کا سب سے بڑا، دنیا کا 8واں سب سے بڑا چیمبر اور ایشیا کا دوسرا بڑا چیمبر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

وائس چیئرمین بی ایم جی ہارون فاروقی نے کے سی سی آئی کے نو منتخب عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیکسوں سے متعلق متعدد مسائل حل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں جن میں اسٹیٹ بینک کی کاروبار دشمن پالیسیاں، بجلی کے بے تحاشا نرخ، گیس کی قلت، خستہ حال انفرااسٹرکچر اور امن و امان کی خراب صورتحال شامل ہے کیونکہ یہ تمام مسائل آج تک حل طلب ہیں۔

وائس چیئرمین بی ایم جی انجم نثار نے اس بات پرزور دیا کہ کے سی سی آئی میں نئی ٹیم کو کراچی کے انفرااسٹرکچر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی اور حکومت پر بھی زور دینا ہوگا کہ وہ ایسی پالیسیاں وضع کرے جس کے نتیجے میں برآمدات میں اضافہ ہو جو یقینی طور پر پالیسی سازی کے عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر ملک کو درپیش معاشی بحرانوں کو حل کرنے میں ۱مدد فراہم کرے گا۔

وائس چیئرمین بی ایم جی جاوید بلوانی نے جنرل باڈی پر زور دیا کہ وہ آج ایک قرارداد پاس کرے جس میں تمام مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز، انڈسٹریل ٹاؤن ایسوسی ایشنز اور کے سی سی آئی میں احتجاجی بینرز آویزاں کرنے کا فیصلہ کریں جس میں ہمیں واضح طور پر یہ باور کروانا ہوگا کہ ہم خاموش نہیں رہیں گے اور اس وقت تک احتجاج کرتے رہیں گے جب تک کراچی کے کونے کونے میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی۔

جنرل سیکرٹری بی ایم جی اے کیو خلیل نے نو منتخب مینیجنگ کمیٹی ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ مینیجنگ کمیٹی کا ایک بھی ممبر خالی ہاتھ نہ بیٹھے اور پوری منیجنگ کمیٹی کے سی سی آئی کے شعبہ جات کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف کاموں میں مصروف رہیں۔سبکدوش صدر محمد ادریس نے اپنے دور میں مجموعی کارکردگی اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کے سی سی آئی کے عہدیداروں اور مینیجنگ کمیٹی کے اراکین کی اجتماعی کوششوں سے ممکن ہوا۔ انہوں نے بی ایم جی کی قیادت کی ہمہ وقتی حمایت اور تعاون کو بھی سراہا جس سے تاجر برادری کی امنگوں کے مطابق متعدد مسائل کو فوری طور پر حل کرنے میں مدد ملی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ