احسن ظفر بختاوری نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کا چارج سنبھال لیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2022ء) احسن ظفر بختاوری نے سال 2022-23 کے لیے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر، فاد وحیدنے سینئر نائب صدر اور محمد اظہر الاسلام نے نائب صدر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس سلسلے میں آئی سی سی آئی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں نومنتخب عہدیدارن نے سبکدوش ہونے والے عہدیداران سے چارج لیا۔

گروپ لیڈر خالد اقبال ملک، خالد جاوید، میاں اکرم فرید، زاہد مقبول، ظفر بختاوری، محمد اعجاز عباسی، میاں شوکت مسعود، ناصر قریشی، باصر داؤد، ناصر خان، شیخ عامر وحید، سردار یاسر الیاس خان، محمد احمد وحید اور خالد چوہدری سمیت تاجر وصنعتکاری برادری کی ایک بڑی تعداد تقریب موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احسن بختاوری نے کہا کہ آئی سی سی آئی کی صدارت کا چارج سنبھالنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور اس پلیٹ فارم سے تاجروصنعتکار برادری کی بہتر خدمت کرنا ان کا اہم مشن ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بزنس کمیونٹی کے مفادات کے بہتر فروغ کے لیے بھرپور کوشش کریں گے اور ان کے اہم مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مارکیٹوں، صنعتی علاقوں اور شہر کی بہتر ترقی کے لیے بھی کام کریں گے۔گروپ لیڈر خالد اقبال ملک نے نو منتخب صدر احسن بختاوری، سینئر نائب صدر فاد وحید اور نائب صدر محمد اظہر الاسلام ظفر کو اپنے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی ٹیم بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے فعال کردار ادا کرے گی۔فاد وحید، سینئر نائب صدر اور محمد اظہر الاسلام ظفر، نائب صدر آئی سی سی آئی نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بزنس کمیونٹی کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے موثر کردار ادا کریں گے۔خالد جاوید، میاں اکرم فرید، محمد اعجاز عباسی، میاں شوکت مسعود، ناصر قریشی،زاہد مقبول، ناصر خان، باصر داؤد، شیخ عامر وحید، سردار یاسر الیاس خان، محمد احمد وحیداور دیگر نے بھی آئی سی سی آئی کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور کاروباری برادری کی خدمت کی کوششوں میں ان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Browse Latest Business News in Urdu

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی