پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا

کے ایس ای 100انڈیکس500سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا ، انڈیکس 41200پوائنٹس سے بڑھ کر 41800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا Tکاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں71ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،سرمائے کا مجموعی حجم67کھرب روپے کی سطح سے تجاوز کر گیاجبکہ70.22فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

منگل 1 نومبر 2022 22:48

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2022ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس500سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 41200پوائنٹس سے بڑھ کر 41800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں71ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم67کھرب روپے کی سطح سے تجاوز کر گیاجبکہ70.22فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبارکا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،توانائی ،ریفائنری،آئی ٹی اور سیمنٹ سیکٹرز میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 41300،41400، 41500،41600اور41700پوائنٹس کی 5بالائی حدیں عبور کر گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 544.03پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41264.66پوائنٹس سے بڑھ کر41808.69پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 224.89پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15061.46پوائنٹس سے بڑھ کر 15286.35پوائنٹس پر جا پہنچاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28144.59پوائنٹس سے بڑھ کر28450.46پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 71ارب68کروڑ79لاکھ 82ہزار 803روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 66کھرب63ارب36کروڑ30لاکھ71ہزار329روپے سے بڑھ کر67کھرب35ارب5کروڑ10لاکھ54ہزار133روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 6ارب روپے مالیت کی19کروڑ21لاکھ42ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 2ارب روپے مالیت کے 9کروڑ74لاکھ76ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 356کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی250کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،82میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کا ل ٹیلی کام3کروڑ31لاکھ ،سنر جیکو پاک1کروڑ16لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ82لاکھ ،پاک ریفائنری 71لاکھ اور جی تھری ٹیکنالوجیز 59لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے گلڈ لک انڈسٹریز کے بھائو میں44.79روپے کا اضافہ ہواجس سے اسکے حصص کی قیمت642.00روپے ہو گئی اسی طرح 100.00روپے کے نمایاں اضافے سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 5800.00روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ پامولیو کے بھائو میں 39.58روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 1999.42روپے ہو گئی اسی طرح33.24روپے کی کمی سے پریمم ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 659.90روپے پر آ گئی

Browse Latest Business News in Urdu