اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایس ایم منیر کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 29 نومبر 2022 15:48

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایس ایم منیر کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری، سینئر نائب صدر فاد وحید اور نائب صدر انجینئر محمد اظہر الاسلام ظفر نے ممتاز بزنس لیڈر ایس ایم منیر کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔

احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ ایس ایم منیر مرحوم نے بطور سابق چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ کی حیثیت میں ملک کی بزنس کمیونٹی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

گروپ لیڈر خالد اقبال ملک، خالد جاوید، طارق صادق، عبدالرؤف عالم، زبیر احمد ملک، محمد اکرم فرید، میاں شوکت مسعود، محمد اعجاز عباسی، ظفر بختاوری، احمد حسن مغل، ناصر قریشی، چوہدری عبدالوحید، سابق صدور، ایگزیکٹو ممبران اور چیمبر کے ممبران نے بھی ایس ایم منیر کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور بزنس کمیونٹی کیلئے ان کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد