ملک میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دینا ہو گا، راولپنڈی چیمبر

بدھ 30 نومبر 2022 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2022ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر محمد حمزہ سروش نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی قوم تحقیق پر توجہ دیئے بغیر ترقی نہیں کر سکتی، نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ زندگی کے تمام شعبوں میں تحقیق کے کلچر کو فروغ دیں۔ یونیورسٹی آف واہ میں 7ویں کثیر الضابطہ طلباء ریسرچ انٹرنیشنل کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفارمیشن اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز مستقبل کی ٹیکنالوجی ہیں جن میں پاکستان کی نئی نسل کو خصوصی مہارت حاصل کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، آر سی سی آئی کے سابق نائب صدر طلعت محمود اعوان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جناب عبدالرئوف بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت خوش قسمت ملک ہے جہاں قومی آبادی میں 60 فیصد نوجوان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں ایک ایسا ماحول فراہم کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے جہاں وہ ملازمت کے مواقع کے بجائے کاروبار کے مواقع تلاش کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کا مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ قریبی رابطہ ہے۔ انہوں نے ساتویں کثیر الضابطہ سٹوڈنٹ ریسرچ انٹرنیشنل کانفرنس2022 کی آرگنائزنگ ٹیم کو بھی مبارکباد دی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد