کاروباری برادری ایس ایم منیر کی خدمات کو برسوں یاد رکھے گی،میاں زاہد حسین

بدھ 30 نومبر 2022 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے مرحوم ایس ایم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بڑے اثاثے سے محروم ہو گیا ہے۔ پاکستان کی کاروباری برادری ایس ایم منیر کی خدمات کو برسوں یاد رکھے گی۔

مرحوم 17 اپریل 1945 کو پیدا ہوئے۔ وہ درجنوں فلاحی اداروں کی مدد اور غریبوں کی کفالت کرتے تھے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں صدر پاکستان نے انہیں ستارہ ایثار اور ستارہ امتیاز سے نوازا۔ وہ ایک انتہائی محب وطن شخص تھے اور پاکستانیت کو فروغ دینے میں ان کا اہم کردار تھا۔ وہ دوستوں کے سچے دوست تھے اور مشکل وقت میں بزنس کمیونٹی کی وکالت کا حق ادا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

تاجر اور صنعتکار ایک بڑے لیڈر اور مخلص دوست سے محروم ہو گئے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم منیر ٹی ڈیپ کے چیف رہنے کے علاوہ درجنوں تنظیموں کے سرپرست اعلیٰ رہے تھے اور اس وقت وہ یونائیٹڈ بزنس گروپ اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ تھے۔ وہ بہت بڑے برآمدکنندہ تھے اورانھیں کاروباری برادری اور عوام میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

کاروباری برادری کے درمیان انکا برتاؤ انتہائی شفقت والا ہوتا تھا اور وہ برسوں تک انکی کمی محسوس کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اایس ایم منیرہر وقت ضرورت مندوں اور کاروباری برادری کی خدمت کے لئے تیار رہتے تھے اور نوجوانوں کی مدد کرنے کو ترجیح دیتے تھے۔ انکی سخاوت اور سماجی اداروں کی خدمت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جسکی وجہ سے انھیں پاکستان اور بیرون ملک انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت کرے اور انکے اہل خانہ کو یہ نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..