پاک قطر فیملی تکافل اور یو مائیکرو فنانس بینک کے درمیان بینک تکافل کا معاہدہ طے

پیر 5 دسمبر 2022 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) پاک قطر فیملی تکافل اور یو مائیکروفنانس بینک ( یو بینک )نے بینک تکافل کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت پاک قطر فیملی تکافل کی پراڈکٹس ملک کے سب سے بڑے مائیکرو فنانس بینکنگ برانچ نیٹ ورک میں سے ایک یو بینک کے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے ذریعے پاک قطر فیملی تکافل کی مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی۔

معاہدے پر یو مائیکروفنانس بینک کی چیف کمرشل آفیسر اورچیف آف سٹاف مریم پرویزاور پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم آئی پیرانی نے دستخط کیے جبکہ اس موقع پر یو مائیکروفنانس بینک کے صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر کبیر نقوی سمیت دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجودتھی۔اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم پیرانی نے کہاکہ ملک کے سب سے بڑے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں سے ایک سرکردہ مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ شراکت داری پر ہمیں خوشی ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت داری تکافل کے ذریعے ہر ایک کو مالی تحفظ فراہم کرنے کے اپنے طویل المدّتی وژن کو آگے بڑھانے میں مددفراہم کرے گی او یو بینک جیسے شراکت داروں کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ حوصلہ افزا ہوتاہے جو ایک جیسے اہداف اور ضرورت پر مبنی مصنوعات کو متعارف کرانے کے نقطہ نظر کے ساتھ ملک کے شہریوں کیلئے مناسب قیمت پر مالیاتی سلوشنز فراہم کرتے ہیں۔

یو مائیکروفنانس بینک کے صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر کبیر نقوی نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ یو بینک کی مالیاتی شمولیت اور توسیع کی کوششوں کے نتیجے میں پاک قطر فیملی تکافل کے ساتھ ہماری شراکت داری یو بینک کے نیٹ ورک کے ذریعے بینکنگ صارفین کیلئے اسلامی فنانشل سروسز کی مصنوعات اور خدمات کو بہتر رسائی میں تبدیل کیا جاسکتاہے۔ باہمی تعاون کا یہ معاہدہ صنعتی تعلقات کو ہم آہنگ کرنے کیلئے کلیدی حیثیت رکھتاہے اور ہمیں یو بینک میں تکافل مصنوعات متعارف کرانے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتاہے۔

اس معاہدے کا مقصد صارفین کو ٹیلر میڈ بینکا تکافل مصنوعات پیش کرناہے اور یہ دونوں اداروں کیلئے مقامی مالیاتی خدمات کے ماحولیاتی نظام میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔یہ شراکت داری عالمی معیار کی تکافل پراڈکٹس کیلئے راہ ہموارکرے گی جو ملک بھر میں یو بینک کی 250سے زائد برانچ نیٹ ورک میں مرحلہ وار متعارف کرائی جائیں گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد