ایک ماہ میں ادویات کی قیمتوں میں ساڑھے 13 فیصد اضافہ

ایک ماہ میں ادویات کی قیمتوں میں ساڑھے 13 فیصد اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے صحت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر، دسمبر 2022 میں ادویات اور طبی سہولیات ساڑھے 13فیصد مہنگی ہوئیں، دسمبر میں ادویات اور خام مال کی قیمتوں میں 15اعشاریہ 40فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں طبی آلات کی قیمتوں میں 6فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، دسمبر میں ڈاکٹروں کی فیس میں 15فیصد، دانتوں سے متعلق علاج 13اعشاریہ 59فیصد، میڈیکل ٹیسٹس 16اعشاریہ 40فیصد اور ہسپتالوں کی فیس میں ساڑھے 6فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو ادویات کے لئے خام اور طبی آلات کی درآمدات میں آسانی اور ٹیکسوں میں کمی سے ان کی قیمتوں میں کمی لانا ضروری ہے۔

Your Thoughts and Comments