چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید جواد حسین کاظمی کی قیادت میں خیبر پختونخواہ کی تاجر برادری کے وفد کی ملاقات

جمعہ 27 جنوری 2023 22:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) سرحد پار تجارت کرنے والے کاروباری طبقے کیلیئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور مشکلات کا ازالہ کیا جائے، اِن خیالات کا اظہار خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور چیئرمین کونسل آف بارڈر ٹریڈ چیمبرز سید جواد حسین کاظمی نے پشاور کسٹم ہاؤس میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد سے ملاقات کے دوران کیا۔

انھوں نے کہا کہ آفغانستان سے منسلکہ سرحدی گزرگاہوں طورخم، خرلاچی، غلام خان، اور انگور اڈہ پر باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو پاکستان سنگل ونڈو سسٹم (PSW) کے ذریعے مال کے کلیئرنس میں تاجروں کو مختلف محکموں اینیمل قرانٹائن ڈیپارٹمنٹ (AQD) اور پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ (DPP) کی جانب سے بیشتر مسائل کا سامنا ہے جبکہ تمام سرحدی گزرگاہوں پر ان محکمہ جات کا سٹاف نہ ہونے کے برابر ہے جسے متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کرکے حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

صدر خیبر چیمبر نے کہا کہ طورخم میں بین الاقوامی طرز پر ٹرمینل کی تعمیر خوش آئند اقدام ہے لیکن ٹرمینل کی تعمیر میں بے جا تاخیر کی وجہ سے درآمد کنندگان و برآمدکنددگان اور ٹرانسپورٹرز حضرات کو آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور گاڑیوں کی کلیئرنس میں تاخیر معمول بنتا جارہا ہے انھوں نے زور دیا کہ طورخم ٹرمینل کو مقررہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچایہ جائے اور مقامی باشندوں کو ٹرمینل میں ملازمت کے بھرپور مواقع فراہم کیئے جائیں تاکہ تاجر برادری اور عوام سکھ کا سانس لے سکے۔

اس موقع پر چیف کلیکٹر کسٹم خیبر پختونخواہ محمد سلیم ، ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ ارباب قیصر حامد ، کلیکٹر اپریزمنٹ محمد اشفاق ، کلیکٹر انفورسمنٹ برہان الدین احمد وانی ، ڈی جی آئی اینڈ آئی اور ایف بی آر کے دیگر آعلیٰ حکام سمیت ایرانی قونصل جنرل و کمرشل اتاشی پشاور، آفغان قونصل جنرل پشاور حافظ محب اللہ ، ضیائالحق سرحدی ، خیبر چیمبر کے سینئر نائب صدر صغیر داد آفریدی، نائب صدر حاجی ظہیر اللہ شینواری، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد ہارون صابر ، فوکل پرسن پاک آفغان ٹریڈ واجد علی شینواری، حضرت علی شینواری، علی فیصل و دیگر کسٹم حکام موجود تھے۔

اس موقع پر خرلاچی بارڈر کو وسعت دینے پر بھی اصولی اتفاق ہوا، صدر خیبر چیمبر و چئیرمین کونسل آف بارڈر ٹریڈ چیمبرز کاظمی نے مطالبہ کیا کہ بوڑکی کسٹم سٹیشن کے مقام پر قوم کی جانب سے 80 کنال قطعہ اراضی ایف بی آر کے نام پر بلا معاوضہ منتقل کیا گیا تھا کیونکہ خرلاچی بارڈر پر زمین کی کمی کے باعث باہمی تجارت میں کافی مشکلات کا سامنا ہے لہذا کسٹم قوانین کے مطابق بوڑکی بارڈر کسٹم سٹیشن کو دوبارہ فعال کیا جائے تاکہ تجارت کو فروغ حاصل ہوسکے اس سلسلے میں قوم ایف بی آر کے ساتھ ہر قسم تعاون کیلیئے تیار ہے۔

TADاورTIR صدر خیبر چیمبر سید جواد حسین کاظمی نے کہاکہ کے معاہدات اور طریقہ کار کو عملی جامہ پہنانے کیلیئے لوکل ٹرانسپورٹ آپریٹرز کی رجسٹریشن میں مشکلات کو دور کیا جائے، اس کیساتھ ساتھ پاک آفغان شاہراہ پر موجود کلیئرنس کے انتظار میں لمبی قطاروں میں کھڑی گاڑیوں کے رش کی وجہ سے پاک آفغان شاہراہ کی بندش کو ختم کرنے کیلیئے پبلک پرائیویٹ ویئرہاوسز کی منظوری دی جائے تاکہ ٹریفک کے بے ہنگم مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

خیبر چیمبر کے وفد نے چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع سابقہ فاٹا کو 25ویں آئینی ترمیم کے تحت ہر قسم کے ٹیکس سے آئندہ دس سال تک استثنیٰ دی جائے تکہ قبائلی اضلاع کے صنعتی یونٹس فعال ہوں اور ان اضلاع کو ترقی کے برابر مواقع میسر آسکیں۔ملاقات میں افغانستان اور ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں برادر اسلامی ملکوں کے وفود قونصل جنرل ان، تاجر برادری اور چیئرمین ایف بی آر اس بات پر متفق ہوئے کہ ہم اپنی اپنی حکومتوں سے باہمی تجارت میں آسانیاں پیدا کرنے اور تجارت کے فروغ کی سفارش کریں گے تاکہ برادر اسلامی ممالک کے عوام کی ضروریات کو کم ترین لاگت میں آسانی سے پورا کیا جاسکے اور عوام کو سہولت پہنچائی جاسکیں۔

اس موقع پر آفغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ نے خوراکی اشیاء پر ڈیوٹی اور ٹیکسز کی مد میں کمی کا مطالبہ کیا اور کہاکہ دونوں اسلامی برادر ممالک تجارت کے نظام کو سہل بناکر مشکلات کا خاتمہ کریں، چیئرمین ایف بی آر نے آفغانستان کی جانب سے ٹی ون فارم کے اجراء میں سست روی سے پاکستانی تاجروں کی تشویش سے قونصل جنرل آفغانستان کو آگاہ کیا جس پر انھوں نے اس معاملے کو جلد حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل نے پاک ایران بارٹر ٹریڈ کے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر چیئرمین ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ پاک ایران بارڈر ٹریڈ مارکییٹ بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گی جس سے پاکستان اور ایران کی باہمی تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔خیبر چیمبر کے صدر جواد کاظمی کی جانب سے پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لیئے جلد ہی افغانستان، ایران، ترکی، اور وسط ایشیاء کے سات ممالک سمیت پندرہ ممالک کی انٹرنیشنل ٹریڈ سمٹ کرانے کا عندیہ ظاہر کیا، جسے چیئرمین ایف بی آر نے کافی سراہا اور اپنے ادارے کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس کے علاوہ چیمبر وفد کی جانب سے زیرِ التواء ریفنڈ کیسز اور ایکسپورٹرز کو ریفنڈ کے اجراء اور خام مال کی فکسڈ ویلیوایشن سمیت تمام مسائل پر بات چیت کی گئی۔ چیئرمین ایف بی آر نے بزنس کمیونٹی کے تاثرات کو سراہا اور کسٹمز اور آئی آر دونوں افسران کو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کا جائزہ لینے، انتظامی طور پر مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں اور خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی

Browse Latest Business News in Urdu

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

چین    میں  بین الاقوامی تجارتی  نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے   شرکت  کے  خواہش مندوں سے یکم اپریل تک   درخواستیں ..

چین میں بین الاقوامی تجارتی نمائش ،ٹی ڈی اے پی نے شرکت کے خواہش مندوں سے یکم اپریل تک درخواستیں ..

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

رکنیت کی تجدید کے لئے کراچی چیمبر آئندہ اتوار کھلا رہے گا،دفتری اوقات میں توسیع

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

غیرملکی ماہرین پرحملے پاکستانی معیشت پرحملے ہیں، میاں زاہد حسین

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناقص ومضرصحت اشیاء خوردونوش کی تیاری وفراہمی پربی ایف اے کا سخت ردعمل،7مراکز ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

ماہ صیام میں تاجر برادری عوام الناس کو ریلیف پہنچانے کے لئے کم منافع پر اشیاءفروخت کریں،تحصیلدارمستونگ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی  نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس   641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کوبھی نمایاں تیزی، کے ایس ای 100 انڈکس 641.51 پوائنٹس کا کے اضافہ کے بعد 66547.79 ..

برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ

برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ