کاٹی صدر کا ڈالر کی قیمت میں یکدم 25 روپے اضافہ کرنا اور ڈالر کی قیمت 260 روپے سے تجاوز کرنے پر تشویش کا اظہار

جمعہ 27 جنوری 2023 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر فراز الرحمان نے ڈالر کی قیمت میں یکدم 25 روپے اضافہ کرنا اور ڈالر کی قیمت 260 روپے سے تجاوز کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک اور معیشت کیلئے تباہ کن قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کو پہلے کیپ لگا کر قابو میں کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی کے بعد اب ایک بار پھر کیپ ہٹانے کا نتیجہ سب کے سامنے ہے، ڈالر کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

صدر کاٹی نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اتنا بڑا اضافہ دیکھنے کے باوجود حکومت خاص طور پر وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی اقدام نہ اٹھانا قابل تشویش ہے۔ فراز الرحمان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ کی اصل وجہ کمرشل بینکوں کی ہٹ دھرمی ہے جس نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا اور کوئی ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمرشل بینکوں نے کیپ لگنے کے دوران اوپن مارکیٹ سے زیادہ قیمت وصول کرکے نہ صرف ایکسپورٹ کو نقصان پہنچایا بلکہ بلیک مارکیٹ کی بنیاد بھی رکھی جس کے بعد آفیشل ریٹ کے بجائے بینکوں کے من مانے ریٹ پر ڈالر کی خرید و فروخت ہوئی۔

حوالہ ہنڈی کا کاروبار بھی اسی وجہ سے پروان چڑھا، زرمبادلہ کی قلت ہوئی اور ترسیلات زر بھی گر گئی۔ صدر کاٹی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک جو کہ بینکوں کا ریگولیٹر بھی ہے اس سب صورتحال کا ادراک رکھتے ہوئے بھی کوئی کارروائی نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک آئین پاکستان کے مطابق تعین کردہ اختیارات کے تحت کمرشل بینکوں کے خلاف سخت کارروائی کرکے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت سزائیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کمرشل بینکوں کے رویہ کو ٹھیک نہیں کیا جائے گا ڈالر کی بلیک مارکیٹ کا خاتمہ ناممکن ہی

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد