پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں

کے ایس ای100انڈیکس 2ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا ، مارکیٹ 39ہزار اور40ہزار پوائنٹس کی دو نفسیاتی حدیں عبور کر گئیں اور انڈیکس 38400پوائنٹس سے بڑھ کر40400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

ہفتہ 28 جنوری 2023 23:11

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں اضافے اور حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام بحالی کے لئے اقدامات پرپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں کے ایس ای100انڈیکس 2ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 39ہزار اور40ہزار پوائنٹس کی دو نفسیاتی حدیں عبور کر گئیں اور انڈیکس 38400پوائنٹس سے بڑھ کر40400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب17ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 61کھرب روپے سے بڑھ کر63کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔ کاروباری تیزی کی وجہ سی54.70فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 2042.55پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس38407.98پوائنٹس سے بڑھ کر40450.53پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 887.15پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 14222.78پوائنٹس سے بڑھ کر15109.93پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 25995.17پوائنٹس سے بڑھ کر26921.40پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب17ارب60کروڑ90لاکھ87ہزار167روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 61کھرب34ارب8کروڑ19لاکھ99ہزار650روپے سے بڑھ کر63کھرب51ارب69کروڑ10لاکھ86ہزار817روپے ہو گیا ۔گذشتہ ہفتے کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 41095.85پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 38135.53پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 14ارب روپے مالیت کے 36کروڑ41لاکھ31ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم2ارب روپے مالیت کے 8کروڑ12لاکھ87ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 1669کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی913کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،640میں کمی اور116کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے الشہیر ( آر ) ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،غنی کیمیکل ،پاک پیٹرولیم ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،سنر جیکو پاک ،لوٹے کیمیکل ،سوئی نادرن گیس ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،پاک پیٹرولیم ،میپل لیف ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،فوجی سیمنٹ ،میزان بینک ،پائینیر سیمنٹ ،پاک ریفائنری ،ڈی جی کے سیمنٹ ،حبیب بینک ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،حب پاور اور اینگرو پولیمر سر فہرست رہی

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند