گوادر ملک کا مستقبل کا تجارتی مرکز بننے جا رہا ہے۔علاؤالدین مری

ہفتہ 28 جنوری 2023 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2023ء) سابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے کہا ہے کہ گوادر ملک کا مستقبل کا تجارتی مرکز بننے جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن ظفر بختاوری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علاؤالدین مری نے کہا کہ گوادر مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہت سے شعبوں بشمول سروس انڈسٹریز، فشریز، پیٹرو کیمیکل، ٹورازم، ٹریڈ لاجسٹکس، پراسیسنگ اور مینوفیکچرنگ انڈسٹریز، آئل سٹوریج کی اسمبلنگ، ریفائننگ، ٹرانسپورٹ کا سامان، شپ بریکنگ، فوڈ ، تعمیراتی مواد کی پروسیسنگ، گھریلو آلات کی تیاری، الیکٹرانکس اور آئی ٹی انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے عمدہ مواقع فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب انتہائی مناسب وقت ہے کہ سرمایہ کار گوادر کی کاروباری صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔انہوں نے آئی سی سی آئی کے وفد کو کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے گوادر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے سابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کا خیرمقدم کیا اور یقین دلایا کہ آئی سی سی آئی اپنا ایک وفد بلوچستان لے کر جائے گا تا کہ صوبے میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ گوادر میں سپیشل اکنامک زونز اور دیگر مطلوبہ انفراسٹرکچر سمیت تمام ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ وہاں کاروبار اور سرمایہ کاری کی سرگرمیاں فروغ پا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لہذا اس امر کی ضرورت ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کے بہتر فروغ کیلئے تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرے جس سے وہاں غربت و بے روزگاری کم ہو گی اور صوبے میں خوشحالی آئے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ