گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے وفد کی سی پی او گوجرانوالہ سےملاقات، سی پی ایل سی بحال کرنے کا مطالبہ

جمعرات 2 فروری 2023 23:33

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2023ء) گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرشیخ فیصل ایوب نے وفد کے ہمراہ سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم سے اہم ملاقات کی وفد میں سابق صدور اخلاق احمد بٹ ،محمد شعیب بٹ ،سابق نائب صدر عرفان یعقوب بٹ کے علاوہ رکن چیمبر شراز بٹ شامل تھے انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال جتنی بہتر ہو گی کاروباری برادری بھرپور اعتماد کے ساتھ اپنے کاروباری معاملات بہتر کر سکے گی کیونکہ پرفضاکاروباری ماحول ہی بہتر کاروباری سرگرمیوں کا ضامن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے کاروباری لین دین کیلئے سی پی ایل سی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کے ذریعے بیشمار کاروباری لین دین کے مسائل حل کئے جاتے تھے لیکن کچھ عرصہ قبل سی پی ایل سی کو ختم کر دیا گیا لہٰذا ہماری گزارش ہے کہ سی پی ایل سی کو بحال کیا جائے تاکہ لین دین کے پرچوں کا بوجھ کم ہو سکے سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے کہا کہ شہر میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے ان کا ہر جوان پوری تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہاہے بزنس کمیونٹی بغیر کسی خوف و خطرے کے اپنے کاروباری معاملات چلائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گوجرانوالہ پاکستان کا اہم صنعتی شہر ہے اور یہاں کی بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔جہاں تک سی پی ایل سی کو بحال کرنے کا ذکر کیا گیا ہے اس پر ورکنگ کر کے سی پی ایل سی کو بحال کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کا دورہ بھی کیا جائے گا تاکہ بزنس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہی حاصل کر کے باہمی مشاورت سے ان مسائل کو حل کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند