لاہور چیمبر نے چارٹر آف اکانومی کے لیے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو خط لکھ دیا

جمعرات 2 فروری 2023 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں بشمول پاکستان پیپلز پارٹی، پی ایم ایل این، پی ٹی آئی، جے یو آئی، جے آئی، اے این پی اور دیگر کے سربراہان کو خط لکھا ہے کہ وہ چارٹر آف اکانومی کے لیے مل بیٹھیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سخت اور کثیر جہتی اقتصادی چیلنجوں کا سامنا ہے اور لاہور چیمبر ایک اہم کاروباری معاون ادارہ ہے، جو سمجھتا ہے کہ کہ اقتصادی پالیسیوں میں تسلسل موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر موجودہ معاشی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے اور ایک چارٹر آف اکانومی تشکیل دینے کے عمل میں ہے جسے سیاسی قیادت کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ یہ چارٹر آف اکانومی اقتصادی حکمرانی کے ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد کرے گا جس پر سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور کے حصے کے طور پر عمل کر سکتی ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کے متعلقہ رہنما مذکورہ سیاسی جماعت کے معاشی ایجنڈے کو ایل سی سی آئی کے ساتھ شیئر کریں تاکہ اسے ایک متفقہ چارٹر آف اکانومی بنانے کے لیے بھی شامل کیا جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک