صنعتوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مضبوط آواز بلند کرتے رہیں گے، زبیر موتی والا

جمعرات 2 فروری 2023 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2023ء) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان(ٹی ڈی اے پی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر زبیر موتی والا نے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کی حامل ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن( پائما) کے وفد کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کے لیے صنعتوں کو بروقت خام مال کی فراہمی انتہائی ضروری ہے لہٰذا وہ صنعتوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے بھرپور آواز بلند کرتے رہیں گے تاکہ ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہو۔اس موقع پرڈی جی ٹی ڈیپ باسط رؤف بھی موجود تھے جبکہ پائما کے سینئر وائس چیئرمین سہیل نثار کی سربراہی میں ملنے والے وفد میں وائس چیئرمین جاوید خانانی، سابق چیئرمین محمد عثمان، ثاقب گڈلک، اسلم موتن، ثاقب نسیم ، حنیف لاکھانی، فرحان اشرفی اور رضوان دیوان شامل تھے۔

(جاری ہے)

پائما کے سینئر وائس چیئرمین سہیل نثار نے زبیر موتی والا کو چیف ایگزیکٹیو ٹی ڈیپ کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیںبتایا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بنیادی خام مال پولیسٹر یارن کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں شدید رکاوٹ کا شکار ہیں کیونکہ بینک ایل سیز نہیں کھول رہے جبکہ کنسائمنٹ کلیئر نہ ہونے سے صنعتوں خاص طور پر ایس ایم ایز کو خام مال کے شدید بحران کا سامنا ہے۔

بندرگاہوں پر بڑی تعداد میں درآمدی پولیسٹر یارن سے لدے کنٹینرز پھنس کر رہ گئے ہیں اور ان کنٹینرز کی کلیئرنس نہ ہونے کے باعث درآمدکنندگان کو بھاری ڈیمرج اور ڈیٹینشن کی مد میں بھاری مالی نقصانات کا سامنا ہے لہٰذا ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بروقت خام مال کی فراہمی کے لیے فوری طور پر پولیسٹر یارن کے کنٹینرز کلیئر کیے جائیں اور ڈیمرج، ڈیٹینشن معاف کیا جائے۔

پائما وفد نے زبیرموتی والا سے یہ درخواست بھی کی کہ پولیسٹر یارن پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی( آر ڈی) اور اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے خاتمے میں وہ اپنا مؤثر کردار ادا کریں کیونکہ پولیسٹر یارن پر آر ڈی اور اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کا نفاذ غیر منصفانہ ہے جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری باالخصوص چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں ( ایس ایم ایز) کی پیداواریاں سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سیکٹر5سے 8لاکھ ورکرز کا روزگار وابستہ ہے لہٰذا حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداواری سرگرمیاں بلارکاوٹ جاری رکھنے کے لیے پولیسٹر یارن کے کنسائنمنٹ جلدازجلد کلیئر کرنے کے احکامات جاری کرے اور ساتھ ہی پولیسٹر یارن پر آرڈی اور اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی ختم کی جائے تاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداواری لاگت کو کم کیا جاسکے اور برآمدات کو فروغ حاصل ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد