جنوری 2023میں سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ

جمعہ 3 فروری 2023 22:50

جنوری 2023میں سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری 2023میں سیمنٹ کی فروخت میں 1.15فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری 2023میں سیمنٹ کی فروخت 4.005ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال جنوری میں 3.960 ملین ٹن رہی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2023میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.587ملین ٹن رہی جبکہ جنوری 2022میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.409 ملین ٹن رہی تھی اس طرح مقامی فروخت 5.24فیصد زائد رہی۔

جنوری 2023میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 4 لاکھ18ہزار 67ٹن رہی جو جنوری 2022 کی 5لاکھ51ہزار ٹن ایکسپورٹ سے 24.13فیصد کم رہی۔جنوری 2023میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی فروخت 6.08فیصد اضافہ سے 2.892ملین ٹن رہی جبکہ جنوری 2022 کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے 2.726ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جنوری 2023 کے مہینے میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی فروخت 1.113ملین ٹن رہی جو جنوری 2022کی 1.234ملین ٹن فروخت سے 9.74فیصد کم رہی۔

شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے جنوری 2023میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.857ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو جنوری 2022کی 2.712ملین ٹن کی مقامی فروخت سے 5.32فیصد زائد رہی۔جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی جنوری 2023میں مقامی فروخت 7لاکھ 30ہزار 703ٹن رہی جو جنوری 2022کی 6لاکھ96 ہزار 468ٹن کی مقامی فروخت کے مقابلے میں 4.92فیصد زائد رہی۔جنوری 2023میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ 35ہزار 215ٹن رہی جو جنوری 2022کی 13ہزار 727ٹن کی ایکسپورٹ کے مقابلے میں 156.54فیصد زائد رہی۔

جنوری 2023میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی ایکسپورٹ 28.74فیصد کمی سے 3لاکھ82ہزار852ٹن رہی جو گزشتہ سال جنوری میں 5لاکھ37ہزار 279ٹن رہی تھی۔رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ جولائی تا جنوری کے دوران سیمنٹ کی مجموعی (مقامی اور برآمدات) فروخت 25.769ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی 31.416 ملین ٹن کی مجموعی فروخت کے مقابلے میں 17.97فیصد کم رہی۔

رواں مالی سال جولائی تا جنوری کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 23.617ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی 27.474ملین ٹن کی مقامی فروخت سے 14.04فیصد کم رہی۔رواں مالی سال جولائی تا جنوری کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ کے حجم میں 45.40فیصد کمی واقع ہوئی اور سیمنٹ کی ایکسپورٹ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی 3.942ملین ٹن کے مقابلے میں 2.152ملین ٹن تک محدود رہی۔

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 19.378ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی 22.875ملین ٹن فروخت سے 15.29فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔جولائی تا جنوری 2023کے دوران شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 6لاکھ13ہزار 289 ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی 5لاکھ57ہزار 615ٹن ایکسپورٹ سے 9.98فیصد زائد رہی۔

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران شمالی علاقوں کی مجموعی فروخت 14.69فیصد کمی سے 19.992ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 23.433ملین ٹن رہی تھی۔رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ جولائی تا جنوری کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مقامی فروخت 4.239ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 4.599ملین ٹن کی مقامی فروخت سے 7.83فیصد کم رہی۔

جولائی تا جنوری 2023کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 54.53فیصد کمی سے 1.539ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 3.384ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔ جولائی تا جنوری 2023 کے دوران جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی مجموعی فروخت 5.778ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کی جانے والی 7.983ملین ٹن فروخت سے 27.63فیصد کم رہی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے ملک میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری سیاسی عدم استحکام کو سنگین معاشی مضمرات کا سبب قرار دیا۔ ترجمان نے کہا کہ انڈسٹری کو کوئلے سمیت اسپیئرپارٹس اور دیگر ضروری سازوسامان کی درآمد کے لیے ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ حکومت ایل سیز کے بروقت کھلنے کو یقینی بنائے تاکہ سپلائی میں تعطل اور سیمنٹ فیکٹریاں بند ہونے کے خدشہ کا خاتمہ کیا جاسکے۔#

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس