ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر

پیر 6 فروری 2023 22:58

ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران لین دین5روپی57پیسے کمی سے سے 271روپے میں کیا گیا۔کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا لین دین ایک روپے 28پیسے کمی کے بعد 275روپے 29پیسے پر بند ہوا۔جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276روپے 57پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم،پیر کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3روپے مہنگا نظر آیا۔ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 281روپے ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر دیکھی گئی۔سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے باعث شیئرز کی خریداری کا رجحان رہا اور اکتالیس ہزار کی حد بحال ہوگئی۔کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 719 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 190 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu