کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں52ارب73کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس251.26پوائنٹس اضافے سے 32731.61پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 2 جنوری 2015 23:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 جنوری۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس 32700پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں52ارب73کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت40.34 فیصد زائد جبکہ61.61حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32465پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،سیمنٹ اورٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس251.26پوائنٹس اضافے سے 32731.61پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر383کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 236کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ ،131کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں52ارب،73کروڑ66لاکھ 61ہزار 837روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر 74کھرب91ارب 83کروڑ19لاکھ 57ہزار672روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں32کروڑ29لاکھ78ہزار 190شیئرز رہیں جو جمعرات کے مقابلے میں9کروڑ28لاکھ42ہزار740 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے11100.00روپے اورسیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت58.51روپے اضافے سے 1228.82روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی ویتھ پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت189.00روپے کمی سے4010.00جبکہ یونی لیورفوڈز کے حصص کی قیمت102.23روپے کمی سے 8777.77روپے ہوگئی ۔

جمعہ کوفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں2کروڑ68لاکھ98ہزار 500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.4روپے اضافے سے27.80روپے جبکہ کے الیکٹرک کی سرگرمیاں2کروڑ52لاکھ49ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت27پیسے اضافے سے9.55روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس199.08پوائنٹس اضافے سے 21233.57پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس632.36پوائنٹس اضافے سے 52120.38جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس170.24پوائنٹس اضافے سے 23753.74پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی